سب جانتے ہیں کہ انسان بالطبع نمونہ کا محتاج ہے اور بغیر نمونہ کے کام کرنے میں مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے، بولی، لباس اور طرز بودوباش میں نمونہ کی احتیاج سے زمانہ آگاہ و قائل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے نوع انسان کو نجات کا باعث بننے والی تعلیم بخشی تو ساتھ ہی بطور احسان اپنے محبوب وجود حضرت محمد ﷺ کو پیش کیا کہ یہ انسان کامل ہے اس کے نمونے کی نقل کر کے فلاح پاؤ۔ حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ نے مذکورہ بالا عنوان کے تحت انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں،شعبوں، تعلقات او رحالتوں کے لئے نبی کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی سے واقعات جمع کرکے یہ گلدستہ سجایا ...
more