ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 55 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 55

ابن سلطان القلم ~ 55 - ~ فصل اول وو قبول احمدیت بیت تو ہر ایک کو لگ جانے ہیں“: حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے فروری ۱۹۰۶ء میں بروز جمعہ المبارک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔آپ بیان کرتے ہیں: ”میرے بیعت کرنے کے بعد جب میرے والد صاحب حضرت مرزا سلطان احمد صاحب قادیان تشریف لائے تو مکرمہ <mark>تائی</mark> <mark>صاحبہ</mark> ان کے پاس گئیں اور میری شکایت کی جس کے یہ الفاظ تھے : سلطان احمد ! تیرے منڈے نوں کی وا وگ گئی اے؟ (یعنی تیرے لڑکے کو کیا ہو گیا ہے؟) جس پر حضرت والد صاحب نے فرمایا کہ <mark>تائی</mark>! میں آپ کا مطلب نہیں سمجھا۔جس پر <mark>تائی</mark> <mark>صاحبہ</mark> نے دوبارہ فرمایا کہ تمہارے لڑکے کو بیت لگ گئے ہیں۔(یعنی تمہارے لڑکے نے بیعت کر لی ہے۔اس پر والد صاحب نے فرمایا: ”اس نے اچھا کیا ہے۔ہم سے تو اچھا ہی رہے گا۔نمازیں تو پڑھے گا۔“ ا ” بیت لگنا“ پنجابی کے زیر اثر یا طنز کہا ہے، مراد بیعت کرنا ہے۔(مؤلف)