جماعت احمدیہ کے خلاف مخالفین نے ہر حربہ چلایا اور اپنی ناکامی کو خود تجربہ کیا۔ ان معاندین کا ایک گھناؤنا الزام اور گہری سازش جماعت احمدیہ پر نبی اللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کرنے کی تہمت ہے۔ اس مذموم حرکت سے یہ معاندین معصوم احمدیوں کو بیک وقت دو محاذوں پر کمزور کرتے ہیں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کا جھوٹا الزام سن کر جہاں عامۃ المسلین اپنی جہالت اور نادانی سے گمراہ ہوتے ہیں وہاں عیسائی فرقے بھی طیش میں آجاتے ہیں اور اصل صورت حال سے ناواقف ہی رہ جاتے ہیں۔
اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنز کے شائع کردہ زیرنظر مختصر کتابچہ میں جہاں ...
more