غلبہء حق — Page 198
190 ال<mark>ثانی</mark> رضی <mark>اللہ</mark> عنہ پر ھی مسجد می نماز کے <mark>بعد</mark> حملہ ہوا جس سے آپ زخمی ہو گئے پس حضرت خلیفہ اسیح ال<mark>ثانی</mark> رضی <mark>اللہ</mark> عنہ کا ایک دشمن کے ہاتھوں معصومانہ طور پر زخمی ہو جانا خدا تعالیٰ کے حضور میں آپ کے تقرب کو بڑھانے کا ذریعہ ہے اور فاروقی صاحب کی طرف سے اسے عذاب الہی کا نشان قرار دنیا اُن کی انتہائی سنگ دلی کا ثبوت ہے جس سے انہوں نے ہماری جماعت کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔فاروقی صاحب فاروقی صاحب نے نہایت بے باکی اور گستاخی سے فتح حق کے کے بہتانات من وام پر مستری عبد الکریم اور عبد الرحمن مصری کے گندے اور نا پاک الزامات کو بھی دہرایا ہے۔ان گندے اور ناپاک الزامات کا حقیقی جواب تو انھیں خدا تعالیٰ ہی دے گا۔قرآن مجید نے انہیں جو جواب دینے کا ہمیں حکم دیا ہے وہ صرف یہ ہے کہ ایسے الزامات سنے پر مومن مردوں اور عورتوں کے متعلق حسن ظنی سے کام لیں اور الزام لگانے والوں کو کہہ دیں هذا افك مبین کر یہ تو کھلم کھلا جھوٹا الزام ہے۔افسوس ہے کہ فاروقی صاحب حضرت خلیفہ المسیح ال<mark>ثانی</mark> رضی <mark>اللہ</mark> عنہ کے وفات پا جانے کے <mark>بعد</mark> آپ پر گندے اور نا پاک الزامات لگا کر اسی طرح بد اخلاقی اور شرارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس طرح آریہ اور عیسائی رسول کریم صلی <mark>اللہ</mark> علیہ وسلم اور آپ کی ازواج مطہرات کے خلاف گندے اور ناپاک الزامات لگا کر اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔مگر کیا عیسائیوں اور آریوں کے ایسے گندے الزامات رسول کریم صلی <mark>اللہ</mark> علیہ وسلم اور آپ کے مشن کو کوئی نقصان پہنچا سکے ہیں ہرگز نہیں۔پس فاروقی صاحب کے الزامات بھی حضرت خلیفة المسیح الثاني المصلح الموعود رضی <mark>اللہ</mark> عنہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے بلکہ یہ ان کے اپنے دل کے گندے ہو جانے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ نے تو پہلے سے رسول کریم صلی الہ