فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 100 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 100

فتاوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 100 ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟ فرمایا:۔ " ایسے کاموں کیلئے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم اور بدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں رف لے جاتی ہیں پس اس سے پر ہیز کرنا چاہئے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام اچھا نہیں ۔ا میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا ہے اس لئے ہم اسے نا جائز قرار دیتے ہیں جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے ۔" اخبار بدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 مارچ 1907 ء صفحه (5) (۱۲۵) قبر میں سوال و جواب ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ قبر میں سوال و جواب روح سے ہوتا ہے یا جسم میں وہ روح ڈالا جاتا ہے۔ فرمایا:۔ " اس پر ایمان لانا چاہئے کہ قبر میں انسان سے سوال و جواب ہوتا ہے لیکن اس کی تفصیل اور کیفیت کو خدا پر چھوڑ نا چاہئے ۔ یہ معاملہ انسان کا خدا کے ساتھ ہے وہ جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے۔ پھر قبر کا لفظ وسیع ہے، جب انسان مر جاتا ہے تو اس کی حالت بعد الموت میں جہاں خدا اس کو رکھتا ہے وہی قبر ہے خواہ دریا میں غرق ہو جائے ۔ خواہ جل جائے ۔ خواہ زمین پر پڑا رہے۔ دنیا سے انتقال کے بعد انسان قبر میں ہے اور اس سے مطالبات اور مواخذات جو ہوتے ہیں اس کی تفصیل کو اللہ تعالیٰ بہتر انتا ہے۔انسان اہے۔ انسان کو چاہئے کہ اس دن کے واسطے تیاری کرے نہ کہ اس کی کیفیت معلوم کرنے کے پیچھے پڑے۔" اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 ء صفحہ 8 (۱۲۶) میت کیلئے فاتحہ خوانی سوال:۔ میت کیلئے فاتحہ خوانی کیلئے جو بیٹھتے ہیں اور فاتحہ پڑھتے ہیں۔ صلى الله عليه وسلم جواب: ۔ " یہ درست نہیں ہے بدعت ہے آنحضرت ام سے یہ ثابت نہیں کہ اس طرح صف بچھا کر بیٹھتے اور فاتحہ خوانی کرتے تھے۔" اخبار بدر نمبر 11 جلد 3 مورخہ 16 مارچ 1904 ء صفحه (6)