فقہ المسیح — Page 508
فقه المسيح 508 متفرق کسی اور نے کہا کہ حدیث میں بھی حرمت آئی ہے۔ فرمایا کہ:۔ میں ایسی حدیثوں کو ٹھیک نہیں جانتا اور ایسی حدیثوں سے اسلام پر اعتراض ہوتا ہے کیونکہ خدا کے بتائے ہوئے نام عبدالله ، عبدالرحیم اور عبدالرحمن جو ہیں ان پر بھی بات لگ سکتی ہے کیونکہ جب ایک انسان کہتا ہے کہ عبدالرحمن اندر نہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہو سکتا کہ عبدالشیطان اندر ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ شخص جس کا نام نیک فال کے طور پر رکھا جاتا ہے تا وہ شخص بھی اس نام کے مطابق ہو۔ ہم م تعویذ گنڈے نہیں کرتے )11، 10 الحكم 31 مارچ 1907 صفحہ ایک شخص نے اپنی کچھ حاجات تحریری طور سے پیش کیں۔ حضرت اقدس نے پڑھ کر جواب میں فرمایا کہ: ”اچھا ، ہم دعا کریں گے۔ تو وہ شخص کسی قدر متحیر ہو کر پوچھنے لگا۔ آپ نے میری عرضداشت کا جواب نہیں دیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم نے تو کہا ہے کہ دُعا کریں گے۔ اس پر وہ شخص بولا کہ حضور کوئی تعویذ نہیں کیا کرتے؟ فرمایا: تعویز گنڈے کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔ ہمارا کام تو صرف اللہ کے حضور دعا کرنا ہے۔“ 66 سجدہ تعظیمی کی ممانعت (الحکم 6 را پریل 1908ء صفحہ (1) حضرت مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں: کشمیر سے ایک احمدی لمبے قد کا غریب آدمی نہایت اخلاص کے ساتھ اپنے گاؤں سے قادیان تک سارا رستہ پیدل چلتے ہوا آیا کرتا تھا۔ اس کا نام غالبا اکل جو تھا۔ وہ ایک دفعہ قادیان میں آیا ہوا تھا جبکہ حضرت مسیح موعود ایک صبح سیر پر جانے کے واسطے باہر تشریف لائے ۔ چوک میں وہ کشمیری بھی کھڑا تھا۔ جب اس نے حضرت صاحب کو دیکھا تو فرط محبت میں روتا ہوا آپ کے پاؤں پر سر رکھ دیا ۔ آپ نے جھک کر اسے اُٹھایا اور فرمایا۔ یہ نا جائز ہے ۔ انسان کو