فقہ المسیح — Page 451
فقه المسيح 451 امور معاشرت ، رہن سہن کر باہمی تعاون مصنوعی گواہوں کا بنانا کیسا ہے؟ فرمایا: اول تو اس مقدمہ کے پیروکار بنو جو بالکل سچا ہو ۔ یہ تفتیش کر لیا کرو کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا پھر سچ آپ ہی فروغ حاصل کرے گا ۔ دوم گواہوں سے آپ کا کچھ واسطہ ہی نہیں ہونا چاہیے۔ یہ موکل کا کام ہے کہ وہ گواہ پیش کرے۔ یہ بہت ہی بُری بات ہے کہ خود تعلیم دی جاوے کہ چند گواہ تلاش کر لاؤ اور ان کو یہ بات سکھا دو تم خود کچھ بھی نہ کہو ۔ موکل خود شہادت پیش کرے خواہ وہ کیسی ہی ہو۔ اشعار اور نظم پڑھنا اشعار اور نظم پر سوال ہوا تو فرمایا: )10( الحکم 24 اپریل 1903 صفحہ صلى نظم تو ہماری اس مجلس میں بھی سنائی جاتی ہے آنحضرت ﷺ نے بھی ایک دفعہ ایک شخص ۔ خوش الحان کی تعریف سن کر اس سے چند ایک اشعار سنے پھر فرمایا کہ رَحِمَكَ اللهُ یہ لفظ آپ جسے کہتے تھے وہ جلد ہی شہید ہو جاتا چنانچہ وہ بھی میدان میں جاتے ہی شہید ہو گیا ۔ ایک صحابی نے صلى الله عليسة علوس آنحضرت کے بعد مسجد میں شعر پڑھے۔ حضرت؟ حضرت عمرؓ نے روکا کہ مسجد میں مت پڑھو، وہ غصہ میں آگیا اور کہا کہ تو کون ہے کہ مجھے روکتا ہے میں نے اسی جگہ اور اسی مسجد میں آنحضرت کے سامنے اشعار پڑھے تھے اور آپ نے مجھے منع نہ کیا ۔ حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے ۔ شعر کہنا )74( البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ ایک شخص کا اعتراض پیش ہوا کہ مرزا صاحب شعر کہتے ہیں۔ فرمایا: آنحضرت ﷺ نے بھی خود شعر پڑھے ہیں ۔ پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے ۔ پھر صلى الله آنحضرت ﷺ کے گل صحابی شاعر تھے ۔ حضرت عائشہ ، امام حسن اور امام اور امام حسین کے قصائد