فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 427 of 611

فقہ المسیح — Page 427

فقه المسيح فرمایا: 427 نئی ایجادات اعمال نیت پرم پر موقوف ہیں۔ تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رقت حاصل ہوتی ہے۔ کفار کی مصنوعات کا استعمال جائز ہے )8( 24 مئی 1908ء صفحہ ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟ فرمایا:۔ کفار کی صنعت سے فائدہ اُٹھانا منع نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے پس ملانے والا دجال ہے لیکن آپ برابر خچر پر سواری کرتے تھے اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۔ ریل کا سفر ہمارے فائدہ کے لئے ہے ریل کے ذکر پر فرمایا : )4( بدر 28 مارچ 1907 ء صفحہ( اس زمانہ میں خدا نے ہماری جماعت کو فائدہ پہنچایا ہے کہ سفر کا بہت آرام ہے ورنہ کہاں سے کہاں ٹھوکریں کھاتا ہوا انسان ایک دوسرے مقام پر پہنچتا تھا ۔ مدر اس جہاں سیٹھ عبدالرحمن صاحب ہیں اگر کوئی جاتا تو گرمیوں میں روانہ ہوتا اور سردیوں میں پہنچتا تھا۔ اس زمانہ کی نسبت خدا نے خبر دی ہے وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ (التكوير : 8) کہ جب ایک اقلیم کے لوگ دوسرے اقلیم والوں کے ساتھ ملیں گے ۔ البدر 6 فروری 1903 ء صفحہ (21)