فقہ المسیح — Page 404
فقه المسيح 404 بدعات اور بد رسومات صلى الله یہ صرف ان لوگوں کا اختراع ہے اور اس سے بچنا چاہیئے ۔ ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ (التوبة : (119) صادق کی صحبت میں رہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے امور میں مشکلات آسان ہو جاتے ہیں۔ شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ بڑے خدا رسیدہ اور بڑے قبولیت والے انسان تھے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ کا راہ دیکھنا ہو وہ قرآن شریف کو پڑھے۔ اب اگر ہم آنحضرت ﷺ کے فرمودہ طریق پر کچھ بڑھائیں اور نئی باتیں ایجاد کریں یا اس کے برخلاف چلیں تو یہ کفر ہوگا۔ اس زمانہ میں جیسا کہ علماء کے درمیان بہت سے فرقے بن گئے ہیں۔ ایسا ہی فقراء کے درمیان بھی بہت سے فرقے بن گئے ہیں اور سب اپنی اپنی باتیں نئی طرز کی نکالتے ہیں ۔ تمام زمانہ کا یہ حال ہو رہا ہے کہ ہر جگہ اصلاح کی ضرورت ہے۔ اسی واسطے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں وہ مجدد بھیجا ہے جس کا نام مسیح موعود رکھا گیا ہے اور جس کا انتظار مدت سے ہو رہا تھا اور تمام نبیوں نے اس کے متعلق پیشگوئیاں کی تھیں اور اس سے پہلے زمانہ کے بزرگ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس کے وقت کو پائیں۔ تسبیح کا استعمال کیسا ہے؟ )5( بدر 15 نومبر 1906ء صفحہ( ایک شخص نے ذکر کیا کہ مخالف کہتے ہیں کہ یہ لوگ نمازیں تو پڑھتے ہیں لیکن تسبیحیں نہیں رکھتے۔ فرمایا: صحابہ کے درمیان کہاں تسبیحیں ہوتی تھیں ۔ یہ تو ان لوگوں نے بعد میں باتیں بنائی ہیں۔ ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ لمبی تسبیح ہاتھ میں رکھا کرتا تھا اور کوچہ میں سے گزر رہا تھا ۔ راستہ میں ایک بڑھیا نے دیکھا کہ خدا کا نام تسبیح پر گن رہا ہے ۔ اس نے کہا کہ کیا کوئی دوست کا نام گن کر لیتا ہے ۔ اس نے اسی جگہ تسبیح پھینک دی ۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بے حساب ہیں ان کو کون گن سکتا ہے۔ )2( بدر 22 مارچ 1906ء صفحہ