درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vi of 320

درثمین مع فرہنگ — Page vi

پیش لفظ نے اپنے رب کے حضور سلطان القلم کی جماعت ہونے کا حق ادا کرنے کے لئے صد سالہ جشن تشکر کی مناسبت سے کم از کم سو قلمی نذرانے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل واحسان سے اپنی کمزور بندیوں کے اس عزم و ہمت کو قبول فرمایا ، خدمت کی نئی راہیں کھولیں اور سارا بار خود اٹھا لیا۔ اب ہم بڑے عاجزانہ فخر کے ساتھ دور نمین مع فرنگ، پیش کر رہے ہیں۔ یہ اس سلسلے کی بہتر ویں پیش کش ہے ۔ اسلام کے فتح نصیب جرنیل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود کی تصانیف اپنے اندر لازوال ابدی سچائی کی برکتیں سموتے ہوئے آفتاب کی مانند چک رہی ہیں ان میں آپ کا برصغیر کی تین علمی زبانوں عربی فارسی اور اردو میں منظوم کلام بھی ملتا ہے۔ جو ہر قسم کی فانی لذتوں سے پاک اور سرا سر حق و حکمت کی طرف رہبری کرنے والا لاثانی کلام ہے۔ جیسا کہ آپ نے خود فرمایا ہے ۔ کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے تاریخ احمدیت میں ہمیں منشی غلام قادر صاحب فصیح سیالکوٹی ، حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جمونی حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے ہم نام تھے) اور حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی کے اسماء جامع در ثمین کے طور پر ملتے ہیں۔ انہوں نے حضرت اقدس کی زندگی میں ہی آپ کی کتب روحانی خزائن ، میں جگہ جگہ بکھرے ہوئے ان موتیوں کو چنا اور در ثمین مرتب کر کے شائع کی ہمیں ان بزرگ ہستیوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔ فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء حضرت اقدس کے اس بے مثال منظوم کلام کے متعلق ہمارے پیارے آقا حضرت خلیفہ ابیح الرابع ایدها تعالیٰ نے ایک مرتبہ خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ : الله