درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 1

نصرت الہی خُدا کے پاک لوگوں کو خُدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے وہ بنتی ہے ہوا اور ہر خس رہ کو اُڑاتی ہے وہ ہو جاتی ہے آگ اور ہر مخالف کو جلاتی ہے کبھی وہ خاک ہو کر دشمنوں کے سر پہ پڑتی ہے کبھی ہو کر وہ پانی اُن پر ایک طوفان لاتی ہے فکرش رکتے نہیں ہر گز خُدا کے کام بندوں سے بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے االله براہین احمدیہ حصہ دوم ص ۱ مطبوعہ شد / روحانی خزائن جلدی صا) 1