حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد الہامات اور رویاء وکشوف میں ہجرت کا اشارہ موجود ہے۔ 8ستمبر 1894ء کو آپ ؑ کو الہام ہوا: ’’داغ ہجرت‘‘
مشیئت ایزدی سے یہ خبر آپ ؑ کے متبع کامل اور پسر موعود حضرت مصلح موعود ؓ کے دورخلافت میں پوری ہوئی جب 1947ء میں جماعت احمدیہ نے اپنے دائمی اور محبوب مرکز سے ہجرت کرکے ربوہ پاکستان میں نیا مرکز بسایا۔
ایک طویل دور درویشی اور 44 سال کی لمبی جدائی کے بعد 19 دسمبر 1991ء کے تاریخی دن حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ قادیان میں الٰہی تائید و نصرت کے ساتھ وارد ہوئے۔ اور قادیان میں ایک نئے تاریخی دور کا آغا...
more