بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 513 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 513

کتب احادیث میں حضرت رکانہ بن عبد یزید کا واقعہ ملتا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک وقت میں تین <mark><mark>طلاق</mark>یں</mark> دیدیں، جس کا انہیں بعد میں افسوس ہوا۔جب یہ معاملہ آنحضرت ام کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ اس طرح ایک <mark>طلاق</mark> واقع ہوتی ہے۔اگر تم چاہو تو رجوع کر سکتے ہو۔چنانچہ انہوں نے اپنی <mark>طلاق</mark> سے رجوع کر <mark>لیا</mark> اور پھر اس بیوی کو حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں دوسری اور حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں تیسری <mark>طلاق</mark> دی۔(مسند احمد بن حنبل، من مسند بني هاشم، بداية مسند عبد الله بن العباس۔حدیث نمبر 2266) ( قسط نمبر 15، الفضل انٹر نیشنل 21 تا 31 مئی 2021ء ( خصوصی اشاعت برائے یوم خلافت) صفحہ 24) 513