صحیح بخاری (جلد ہشتم)

Page iii of 388

صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page iii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ الحمد لله ثم الحمد للہ صحیح البخاری ترجمہ و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی آٹھویں جلد مکمل کرنے کی توفیق ملی۔یہ جلد غزوات میں آنحضور علی ایم کے خلق عظیم کی ایک چمک دکھانے کے لیے ابتدائی سیڑھی ہے۔سیرت النبی صلی المی کریم کے بیان کا یہ حصہ نہایت دلچسپ، ایمان افروز اور عظیم سپہ سالار کی قیادت کے محیر العقول پہلو اجاگر کرتا ہے اور اقوام عالم میں ضلع و آشتی اور قیام امن کے لیے ہمیشہ مینارہ نور کے طور پر خضر راہ بنا رہے گا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِك وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ یہ جلد کتاب المغازی آغاز سے باب ۳۷ (غزوة ذات القرد) تک کے ترجمہ و شرح پر مشتمل ہے۔اس حصہ میں غزوات کے مقامات کو سمجھنے کے لیے بعض نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔تاریخی مقامات کے نقشوں کا کام نسبتاً پیچیدہ اور دقت طلب بن جاتا ہے کیونکہ اس دور کے بعض آثار و مقامات قریباً مٹ چکے ہیں اور مرورِ زمانہ سے اُن کے متعلق مختلف آراء بنتی رہی ہیں۔تاہم یہ کوشش کی گئی ہے کہ احادیث میں بیان کردہ مقامات کو اس دور کے آئینہ میں ممکن حد تک قریب ترین دکھایا جائے۔اسے حرفِ آخر تو نہیں مگر ایک ایسی کاوش قرار دیا جاسکتا ہے جو اگر اصل نہیں تو اصل کے اقرب ضرور ہے۔آغاز میں یہ طے پایا تھا کہ کتاب المغازی پر مشتمل ایک ہی مکمل جلد تیار کی جائے مگر اس کی ضخامت بڑھنے کی وجہ سے اسے دو جلدوں میں منقسم کیا گیا ہے فجزاهم الله احسن الجزاء۔