صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 543 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 543

صحيح البخاری جلدم ۵۴۳ ۴۸- كتاب الرهن تشریح : رَهنُ السَّلَاحِ : حضرت محمد بن مسلمہ کا واقہ بھی بتاتاہے کہ صحابہ کرام بھی بھی دست تھے کہ وہ کعب بن اشرف کے پاس اپنی زرہیں رکھنے کے لئے تیار ہو گئے ؟ جب اس نے ان سے عورتیں یا بچے بطور یر غمال رکھنے کا مطالبہ کیا۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ اصل مقصود رہن رکھنا نہ تھا بلکہ باتوں میں مشغول کر کے اس کے قتل کا موقع پیدا کرنا تھا مگر کعب بن اشرف گردو پیش کے حالات فقر و فاقہ سے ناواقف نہ تھا۔اگر قحط سالی اور تنگ حالی کا عذر فی الواقع درست نہ ہوتا تو وہ جھوٹے عذر سے فریب میں کبھی نہ آتا۔واقعات مشہورہ کے پیش نظر اسے یقین تھا کہ زر میں رکھنے پران کی آمادگی بناوٹی نہیں بلکہ سچی ہے۔مذکورہ بالا واقعہ کی تفصیل کتاب المغازی باب ۱۵ روایت نمبر ۴۰۳۷ میں دیکھئے۔دونوں باب ( نمبر ۲ ۳) رہن کی ضرورت کے تعلق میں ہیں کہ انسان حضر میں بھی رہن کا محتاج ہوسکتا ہے اور سفر میں بھی۔علاوہ ازیں مختلف حالات کی مجبوری سے رہن رکھ کر ضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں۔غرض رہن کو صرف حالات سفر سے ہی محدود کرنا درست نہیں۔باب ٤ : الرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوْبٌ کیا رہن شدہ سواری استعمال میں لائی جاسکتی ہے اور دو ہی جاسکتی ہے؟ وَقَالَ مُغِيْرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيْمَ تُرْكَبُ اور مغیرہ نے ابراہیم (شخصی) سے روایت کرتے ہوئے الضَّالَّةُ بِقَدْرِ عَلَفِهَا وَتُحْلَبُ بِقَدْرِ بتایا۔بھولی بھٹکی سواری اسی اندازے کے مطابق استعمال میں لائی جائے جو چارہ دیا گیا ہو اور اسی کے مطابق وہ دوہی بھی جائے۔اسی طرح رہن شدہ جانور بھی۔عَلَفِهَا وَالرَّهْنُ مِثْلُهُ۔٢٥١١: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ۲۵۱۱: ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا ( بن ابی زَكَرِيَّاءُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ زائدہ) نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عامر سے، عامر رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُوْلُ : الرَّهْنُ يُرْكَبُ ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آنحضرت فرماتے تھے کہ گروی شدہ جانور پر اس وجہ سے کہ اس پر خرچ کیا جاتا ہے سواری کی جائے اور جو دودھ دینے والا جانور ہو اس کا دودھ بھی پیا جائے جبکہ وہ رہن ہو۔بِنَفَقَتِهِ وَيُشْرَبُ لَبَنُ الدَّرَ إِذَا كَانَ مَرْهُوْنًا۔طرفه: ٢٥١٢۔