صحیح بخاری (جلد سوم) — Page iii
پیش لفظ الحمد لله ثم الحمد للہ بخاری ترجمه و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی تیسری جلد تیار ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے۔یہ مبارک کام جہاں مفید اور علمی و روحانی سیرانی کا باعث ہے وہاں اپنے علمی مواد اور دقیق مباحث کے لیے گہری تحقیق اور تشخص کا بھی متقاضی ہے اور اپنی وسعت و ہمہ جہتی کے لحاظ سے کسی ایک شخص کا رہین محنت نہیں ہے۔اس مجموعہ کا مطالعہ کرنے والے جملہ افراد سے اس مبارک کام کی تکمیل اور نافع الناس بٹنے کیلئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔نیز حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور اُن کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کی خدمات کو قبول فرما کر ان کو اس دنیا اور اگلے جہان میں احسن جزا عطاء فرمائے۔(آمین)