صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 347 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 347

صحيح البخاري - جلد ۲ وم ١٢ - كتاب الخوف تشریح: اس باب کا مقصد یہ ہے کہ لڑائی میں ہمیشہ ضروری نہیں کہ نماز میں تاخیر کی جائے ، یا سواری پر پڑھی جائے ، بلکہ یہ حکم در حقیقت خاص موقعوں کے لیے ہے۔دھاوا بولنے اور لڑائی شروع کرنے سے پہلے نماز اول وقت بھی پڑھی جاسکتی ہے۔جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر حملہ کرنے سے پہلے پڑھی۔روایت نمبر ۹۴۷ کتاب الصلاة، باب ما يذكر في الفخذ، روایت نمبر ۳۷۱ میں تفصیل سے گذر چکی ہے۔نیز کتاب المغازی ، روایت نمبر ۴۲۱۱ اور کتاب النکاح روایت نمبر ۵۱۵۹ میں بھی آئے گی۔ان روایتوں میں مفصل ذکر ہے کہ بی بی صفیہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اَلتَّكْبِيرُ وَالْغَلَسُ بِالصُّبْحِ وَالصَّلَاةُ عِندَ الْإِغَارَةِ وَالْحَرْبِ : کیسے آئیں۔