صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 295
صحيح البخاری جلد ۲ ۲۹۵ ١١ - كتاب الجمعة وَالْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ فِي الْمَسْجِدِ سے روایت کہ وہ کہتے تھے: حضرت عمر کی ایک بیوی فَقِيْلَ لَهَا لِمَ تَخْرُجِيْنَ وَقَدْ تَعْلَمِيْنَ أَنَّ تھیں جو مسجد میں صبح اور عشاء کی نماز باجماعت پڑھا عُمَرَ يَكْرَهُ ذَلِكَ وَيَغَارُ قَالَتْ وَمَا کرتی تھیں۔اس پر ان سے کہا گیا کہ تم کیوں باہر نکلتی يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْهَانِي قَالَ يَمْنَعُهُ قَوْلُ ہو۔حالانکہ تم جانتی ہو کہ حضرت عمر سے نا پسند کرتے ہیں اور وہ غیرت کرتے ہیں۔انہوں نے جواب دیا: رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَمْنَعُوْا إِمَاءَ اللهِ مَسَاجِدَ اللهِ۔اطرافه ٨٦٥، ۸۷۳، ۸۹۹، ۵۲۳۸ تشریح: پھر انہیں کیا رکاوٹ ہے کہ مجھے روک دیں۔انہوں نے کہا: انہیں رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان روکتا ہے کہ مسجد میں اللہ کی باندیوں کو آنے سے مت روکو۔هَلْ عَلَى مَنْ لَّا يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ غُسُلٌ مِنَ النِّسَاءِ وَالصَّبْيَانِ وَغَيْرِهِمْ: عنوان باب قائم کرتے ہوئے حضرت ابن عمر کے اس قول کا حوالہ دیا ہے جو امام بیہقی " سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے۔(سنن الكبرى للبيهقى كتاب الجمعة، باب من أتى الجمعة من أبعد من ذالک، جز ۳۶ صفحه ۱۷۵ روایت نمبر ۵۳۸۸) فقہاء کے نزدیک عورتوں، بچوں اور بیماروں پر جمعہ واجب نہیں۔(بداية المجتهد۔کتاب الصلاة۔الباب الثالث من الجملة الثالثة۔الفصل الاول في وجوب الجمعة ومن تجب عليه) لیکن اگر وہ جمعہ میں شریک ہوں تو ان پر صفائی سے متعلق احکام جمعہ عائد ہوں گے۔روایت نمبر ۸۹۹ اور نمبر ۹۰۰ اس امر کی طرف توجہ دلانے کے لئے نقل کی گئی ہیں۔روایت نمبر ۸۹۹ کے الفاظ الَّذِنُوْا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ جو شبہ ڈالتے ہیں، وہ ما بعد کی روایت سے حل ہو جاتا ہے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ دن کو اجازت نہ دو۔دن کو تو انہیں کوئی روک نہ تھی بلکہ رات کو انہیں باہر نکلنے سے روکا جاتا تھا۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کہ عورتوں کو نماز میں شریک ہونے کے لئے رات کو اجازت دو۔یہ اجازت دن کی اجازت پر بدرجہ اولی دلالت کرتی ہے۔چنانچہ حضرت عاتکہ رضی اللہ عنہا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں صبح اور عشاء کے وقت عوالی بستی سے جو مدینہ سے دو میل کے فاصلہ پرتھی۔مسجد نبوی میں آ کر باجماعت نماز ادا کیا کرتی تھیں (فتح الباری جزء ثانی صفحہ ۴۹۳) اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ جو سخت غیور تھے ان کو منع نہیں کیا کرتے تھے۔پس اگر رات کی تخصیص کا یہ مفہوم ہوتا کہ عورتیں دن کو باہر نہیں جاسکتیں تو جمعہ چونکہ دن کے وقت ہوتا ہے، اس لئے جمعہ میں ان کی شرکت بھی ممنوع قرار دی جائے گی۔جو درست استدلال نہیں۔کیونکہ اس صورت میں حضرت عمرؓ کو حق پہنچا تھا کہ وہ حضرت عاتکہ رضی اللہ عنہا کوصبح کی نماز میں شریک ہونے سے بھی روک دیتے۔مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ارشاد نبوی لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللهِ مَسَاجِدَ اللهِ ان کے مد نظر تھا۔