صحیح بخاری (جلد دوم) — Page iii
بسم الله الرحمن الرحیم پیش لفظ الحمد لله ثم الحمد لله بخاری ترجمه و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی دوسری جلد آپ کے ہاتھوں میں ہے۔بہت سے احباب جماعت بلکہ بعض علمی ذوق رکھنے والے غیر از جماعت بھی اس خواہش کا بار بار اعادہ کر چکے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا ترجمہ کتب احادیث آنا چاہئے۔اس دور میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر قرآن کریم اور حدیث کا جونور دنیا کے سامنے پیش فرمایا ہے، اس کی روشنی میں صحیح بخاری پر جو کام ہمارے بزرگ علماء نے کیا وہ اب بعض معمولی مگر ضروری ترامیم اور مفید اضافوں کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔