صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 656 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 656

صحيح البخاری جلد ا ۶۵۶ ۹ - كتاب مواقيت الصلوة کے ابتدائی حصہ میں پڑھے، نہ سورج ڈوبنے سے کچھ وقت پہلے ، جیسا کہ آج کل دیکھا جاتا ہے کہ اکثر لوگ آخری وقت اسے پڑھتے ہیں۔ اصل مسئلہ کے متعلق روایات پیش کرنے کے بعد امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے جو باب ۷ ا قائم کیا ہے تو اس سے ایک استثنائی حالت کی طرف توجہ دلائی ہے۔ بعض وقت انسان ایسا مجبور ہو جاتا ہے کہ اس کو نماز پڑھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ جیسا کہ جنگ احزاب میں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا ہوا ( دیکھئے روایت نمبر ۵۹۲) تو ایسی حالت میں مذکورہ بالا حکم ہے یعنی إِذَا أَدْرَكَ أَحَدُكُمْ سَجْدَةً مِّنْ صَلوةِ الْعَصْرِ ۔۔۔ سجدہ سے مراد رکعت ہے۔ جیسا کہ روایت نمبر ۵۷۹ میں امام مالک سے بجائے سَجْدَةً کے رَكْعَةً مروی ہے۔ اسی لئے عنوانِ باب میں رَکعَةً کا لفظ بطور تشریح اختیار کیا گیا ہے۔ جو لوگ اس استثنائی حالت کی بناء پر نماز عصر میں تاخیر کرنے سے متعلق استدلال کرتے ہیں وہ غلطی کرتے ہیں۔ اس روایت سے بھی ان نمازوں کی اہمیت ہی ثابت ہوتی ہے۔ یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان میں عمداً تاخیر کرنا جائز ہے۔ روایت نمبر ۵۵۷ بھی سابقہ مضمون کی تائید کرتی ہے۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِخَوَا تِيْمِهَا * عمل کا انحصار خاتمہ پر ہے۔ ایک کام شروع کر کے اس کو درمیان میں چھوڑ دینا نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔ عمل کی قیمت تکمیل عمل سے ہے۔ اس نکتہ معرفت کو سمجھانے کے لئے جو مثال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے وہ حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی دی ہے۔ (دیکھئے: متی باب ۲۰، آیت: ا تا ۱۶) فَهُوَ فَضْلِى أُوتِيهِ مَنْ أَشَاءُ : اللہ تعالیٰ کا فضل بھی تکمیل عمل پر ہوتا ہے نہ کثرت عمل پر۔ یہودو نصاری نے کہا: نَحْنُ كُنَّا أَكْثَرَ عَمَلًا کہ ہم بہت عمل کرنے والے ہیں۔ مگر باوجود اس کے فضل الہی یہود و نصاری کے شامل حال نہ ہوا۔ روایت نمبر ۵۵۸ میں اس امر کی مثال دی گئی ہے کہ بغیر عذر کے کام چھوڑ دینا انسان کو کسی ثواب کا مستحق نہیں ٹھہراتا ۔ فَقَالُوا لَا حَاجَةَ لَنَا إِلَى أَجْرِكَ ۔ یہود و نصاری نے کہا : ہمیں تیری مزدوری کی ضرورت نہیں۔ یہ کہہ کر بغیر کسی معقول سبب کے کام چھوڑ دیا اور اپنا معاہدہ پورا نہ کیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اجر سے محروم ہو گئے ۔ روایت نمبر ۵۵۷ اور روایت نمبر ۵۵۸ دو مختلف مضمونوں سے متعلق ہیں۔ جو الگ الگ مثالوں سے واضح کئے گئے ہیں۔ پہلی مثال اس امر کی ہے کہ محض کثرت عمل کسی کو اللہ تعالیٰ کے فضل کا مستحق نہیں ٹھہراتا ۔ دوسری مثال اس امر کی ہے کہ بغیر عذر کام چھوڑ دینا انسان کو اس کے حق سے محروم کر دیتا ہے۔ مَنْ اَدْرَكَ رَكْعَةً مِّنَ الْعَصْرِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ ایک رکعت پڑھنے سے ساری نماز کا ثواب اُسی کو ملے گا جو کسی صحیح عذرا اور مجبوری کی وجہ سے نماز کو وقت پر نہیں پڑھ سکا۔ اگر وہ در حقیقت مجبور تھا اور نماز پڑھنا چاہتا تھا۔ فَعَجَزَ مگر بے بس ہو گیا تو وہ پوری نماز کے ثواب کا مستحق ہوگا ورنہ نہیں۔ بابے کے تعلق میں کتاب الاجارۃ باب ۸-۹ بھی دیکھئے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس لطیف نکتہ کی طرف اشارہ کرنے کے لئے باب ۷ امیں دو مختا ۱۷ میں دو مختلف المفہوم روایتیں لائے ہیں۔ یہ نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات فرمائی تھی جس کو راویوں کے فہم اور حافظہ نے معانی میں تغیر و تبدل ☆ اس روایت کے لیے دیکھئے: کتاب الرقاق باب الاعمال بالخواتيم۔ روایت نمبر ۶۴۹۳ -