صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page v
بسم اللہ الرحمن الرحیم تعارف الحمد لله ثم الحمد للہ۔بخاری ترجمہ و شرح کی پندرھویں جلد طبع ہو گئی ہے۔یہ جلد کتاب الدعوات كتاب الرقاق، كتاب القدر ، كتاب الأيمان والنذور كتاب مشتمل كفارات الايمان كتاب الفرائض كتاب الحدود اور کتاب الدیات پر ہے۔اس جلد میں جماعتی لٹریچر میں سے حضرت اقدس مسیح موعود، خلفاء سلسلہ نیز حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور علماء سلسلہ کے رشحاتِ قلم کا بہترین انتخاب پیش کیا گیا ہے۔قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی یہ تشریحات جن کا انتخاب سلسلہ کے لٹریچر سے کیا گیا ہے۔اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اس علمی کاوش کو قبول فرمائے اور احباب جماعت کے ازدیاد ایمان و معرفت کا باعث بنائے۔اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور اس کے مقدس نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پر کروڑوں درود و سلام کے بعد اپنے جان سے پیارے امام سید نا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ممنون احسان ہیں جن کی دعائیں، توجہ اور رہنمائی قدم قدم پر مرکزی ٹیم کے لئے خضر راہ رہی۔اللہ تعالیٰ معاونت کرنے والے تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین