صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page v
بسم الله الرحمن الرحیم تعارف الحمد لله ثم الحمد لله بخاری ترجمہ و شرح کی چودھویں جلد طبع ہو گئی ہے۔ یہ جلد کتاب المرضى، كتاب الطب، كتاب اللباس، کتاب الأدب اور کتاب الاستئذان پر مشتمل ہے۔ اس جلد میں جماعتی لٹریچر میں سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء سلسلہ نیز حضرت صاحبزادہ مرزا زا بشیر احمد صاحب صا۔ اور علماء سلسلہ کے رشحاتِ قلم کا بہترین انتخاب پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طب کے متعلق بعض محققانہ تحریرات بھی پہلی دفعہ اس جلد کی زینت بن رہی ہیں، نیز جذام پر نہایت مفید مضمون شامل شرح کیا گیا ہے۔ قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی یہ تشریحات جن کا انتخاب سلسلہ کے لٹریچر سے کیا گیا ہے احباب کے ازدیاد ایمان و معرفت کا باعث بنیں گی۔ انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور اس کے مقدس نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات بابرکات پر کروڑوں درود وسلام کے بعد اپنے جان سے پیارے امام سیدنا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ممنون احسان ہیں جن کی دعائیں، توجہ اور رہنمائی قدم قدم پر مرکزی ٹیم کے لئے خضر راہ رہی۔ اللہ تعالیٰ معاونت کرنے والے تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین