جماعت احمدیہ کی دشمنی میں مخالفین نے روز اول سے حربہ استعمال کیا ہے اور جس میں عقوبت دارین سے بے نیاز ہوکر وقت بے وقت جھوٹ کو بھی شامل کر لیا جاتا ہے۔ مولانا موصوف نے اپنے اس تحقیقی مقالہ میں مخالفین کے جماعت احمدیہ کے آغاز کے متعلق ایک بالکل بے بنیاد الزام کی قلعی کھولی ہے کہ کس طرح سادہ لوح اور بے علم لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے کہ ایک خاص برطانوی منصوبے کے تحت عالم اسلام میں تخریب پیدا کرنے کے لئے مرز ا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا گیا تھا۔ جدید سائنٹفک بنیادوں پر اپنی تحقیق کو استوار کرتے ہوئے مولانا موصوف نے بتایا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی...
more