انوارالعلوم (جلد 9) — Page 36
انوار العلوم جلد 9 ۳۶ من انصاری الی الله آگے بڑھے گا کہ ہم آپ کے آگے لڑیں گے اور پیچھے لڑیں گے اور دائیں لڑیں گے اور بائیں لڑیں گے اور اس روحانی اور علمی مقابلہ کے میدان کو نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ اسلام کی فتح نہ ہوئے اور دشمن پیٹھ دکھا کر بھاگ نہ نہ جائے اور میں امید واثق رکھتا ہوں کہ آر رکھتا ہوں کہ آپ لوگ میری اس آواز کے جواب میں کہ مَنْ أَنْصَارِی إِلَى الله "۔ خدا کے دین کی اشاعت کے لئے کون میری مدد کے لئے آگے بڑھتا ہے یک زبان ہو کر بلا استثناء پکار کر کہیں گے کہ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ ، ہم خدا کے دین کے خادم اور مددگار ہیں جو اپنے مالوں سے کیا اپنے خون کے قطروں سے دین کے پودوں کی آبیاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ♡ اے بھائیو! میں اس سفر سے پہلے کئی دفعہ یہ خیال کیا کرتا تھا کہ جماعت سے کام لیتے وقت مجھے اس سر کا خیال رکھنا چاہئے کہ لوگ کام سے ملول نہ ہو جاویں اور ان کے دل تھک نہ جاویں لیکن اس سفر میں جو نازک حالت اسلام کی میں نے دیکھی ہے اور جو طاقت اور قوت اور ہوشیاری اس کے دشمنوں میں میں نے پائی ہے اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یہ زمانہ ڈرنے کا زمانہ نہیں اور یہ وقت ادھوری کوششوں کا وقت نہیں۔ جو بزدل ہے اس کو واپس جانے دینا چاہئے اور صرف بہادروں کو لے کر جو اسلام کے لئے ہر ایک شئے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں آگے بڑھنا چاہئے اور بلا کسی قربانی کے خوف کے بلا کمزوروں کے لحاظ کے آگے ہی بڑھتے چلے جانا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالی کے آپ پر اور آپ۔ پر اور آپ کے اور ہمارے مطاع پیارے محمد عربی پر بے انتہاء درود ہوں سچ فرمایا تھا کہ نرم پاؤں والوں کو جو کانٹوں کے چبھنے سے ڈرتے ہیں واپس ہو جانا چاہئے کیونکہ میرا رستہ خطرناک ہے اور دشوار گزار گھاٹیوں میں سے میں نے گذرنا ہے وہی میرے ساتھ چلے جو موت میں راحت دیکھتا ہو اور قربانی میں لذت پاتا ہو ۔ اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ کفر کو جو ظاہری غلبہ حاصل ہے اور اسلام کی اشاعت کے جو آسمانی سامان پیدا ہو رہے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک زبردست حملہ کی ضرورت ہے ایسا حملہ کہ اس میں ہمیں ا اپنے سر اور پاؤں اور پاؤں کی کچھ خبر نہ رہے ، عزیز رشتہ دار دوست مال جائداد اپنی جان اور عزت کسی چیز کی بھی پروانہ ا پروانہ ہو صرف اور صرف ایک خیال ہو کہ خدائے واحد کا نام دنیا میں قائم ہو اور اسلام کی حکومت دنیا میں پھیل جائے نہ زمینوں پر بلکہ لوگوں کے دلوں پر۔ پس اب اس تجربہ کے مطابق میرا رویہ ہو گا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان بیش از پیش قربانیوں کے کرنے میں جن کا اب آپ سے مطالبہ کیا جائے گا میں آپ میں سے ہر ایک کو دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتا ہوا