انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 556 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 556

انوار العلوم جلد 9 ۵۵۶ رسول کریم کی محبت کا دعوی کرنے والے کیا اب بھی بیدار نہ ہوں گے؟ اور جب تک اس کو پورا نہ کرلے اس سے پیچھے نہیں ہوتا۔ پس اسلام کی ترقی کے لئے اپنے دل میں تینوں باتوں کا عہد کر لو۔ اول یہ کہ آپ خشیت اللہ سے کام لیں گے اور دین کو بے پرواہی کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔ دوسرے یہ کہ آپ تبلیغ اسلام سے پوری دلچسپی لیں گے اور اس کام کے لئے اپنی جان اور اپنے مال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور تیسرے یہ کہ آپ مسلمانوں کو تمدنی اور اقتصادی غلامی سے بچانے کے لئے پوری کوشش کریں گے اور اس وقت تک بس نہیں کریں گے جب تک کہ مسلمان اس کچل دینے والی غلامی سے نکلی آزاد نہ ہو جائیں۔ اور جب آپ یہ عہد کر لیں تو پھر ساتھ ہی اس کے مطابق اپنی زندگی بھی بسر کرنے لگیں۔ یہی وہ سچا اور حقیقی بدلہ ہے ان گالیوں کا جو اس وقت بعض ہندو مصنفین کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فَدَتْهُ نَفْسِي وَأَهْلِی کو دی جاتی ہیں۔ اور میں وہ سچا اور حقیقی علاج ہے جس سے بغیر فساد اور بدامنی پیدا کرنے کے مسلمان خود طاقت پکڑ سکتے ہیں اور دوسروں کی مدد ن اور دوسروں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ورنہ اس وف اس وقت تو وہ نہ اپنے کام کے ہیں نہ دوسرے کے کام کے۔ اور وہ قوم ہے بھی کس کام کی جو اپنے سب سے پیارے رسول کی عزت کی حفاظت کے لئے حقیقی قربانی نہیں کر سکتی؟ کیا کوئی درد مند دل ہے جو اس آواز پر لبیک کہہ کر اپنے علاقہ کی درستی کی طرف توجہ کرے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کا وارث ہو ؟ وَاخِرُدَ عُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ضلع گورداسپور ۶۱۹۲۷ - ۵ - ۲۹ (الفضل ۱۰ جون ۱۹۲۷ء) ۔