انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 24 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 24

انوار العلوم جلد 9 ۲۴ مستورات سے خطاب مردوں کے دماغ وہاں کے مردوں سے اچھے ہیں اور عورتوں کے دماغ بھی وہاں کی عورتوں سے اچھے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ جو بات ہمارے یہاں کی ان پڑھ زمیندار آسانی سے سمجھ سکتی ہیں وہاں کے تعلیم یافتہ مردوں کو سمجھنے میں دقت ہوتی ہے۔ دماغی حیثیت سے ہمارے دماغ اچھے ہیں ایسا ہی عورتوں کے دماغوں کی حالت ہے۔ پس اس افسوس کے بعد کہ ہماری عورتوں کی تعلیم و تربیت کے انتظام میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے میں اپنی جماعت کی عورتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی کمزوریوں کے خیال کو چھوڑ کر دینی اور دنیاوی تعلیم میں کوشش کریں ۔ وہ یاد رکھیں کہ محض جوش کام نہیں آتے جب تک اس کے ساتھ علم و ہنر نہ و ہنر نہ ہو۔ میں جانتا ہوں کہ تم ۔ جانتا ہوں کہ تم سے بہتوں کے دل میں جوش ہے کہ وہ خدمت دین کریں۔ مگر یہ جوش اس وقت کام آئے گا جب تعلیم و تربیت کے ساتھ ہو ۔ اگر تعلیم و تربیت نہ ہو تو کوئی نتیجہ پیدا نہ ہو گا۔ پس اگر تم چاہتی ہو کہ کوئی کام کریں تو علم حاصل کرو اور سیکھنے کی کوشش کرو۔ علم تمہیں وہ قابلیت عطا کرے گا جو تم کام کرنے کے طریق سے واقف ہو جاؤ گی۔ (الفضل ۵ - فروری ۱۹۲۵ء) الجمعة : ٥