انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 545 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 545

انوار العلوم جلد 9 ۵۴۵ اسلام کی آواز ہوتی ہوئی اپنے کانوں سے سنی لیکن ان کے دلوں میں غیرت نہ پیدا ہوئی۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اسلام کی آواز ہے جواب نہ جائے گی۔ اسلام سے محبت رکھنے والے چاروں طرف سے لبیک کہتے ہوئے آئیں گے اور دیوانہ وار اس کے جھنڈے کے گرد جمع ہو جائیں گے۔ تب خدا کی نصرت نازل ہوگی اور اس کی محبت جوش میں آئے گی۔ تاریک بادل چھٹ جائیں گے اور اس کے فضل کی شعائیں دنیا کی تاریکی کو مٹادیں گی۔ وَاخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان ضلع گورداسپور۔ پنجاب ۵ مئی ۱۹۲۷ء ( الفضل ۳۱ مئی ۱۹۲۷ء ) ل آل عمران : العنكبوت : ٧٠