انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 538 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 538

انوار العلوم جلد 8 ۵۳۸ آپ اسلام اور مسلمانوں کے لئے کیا کر سکتے ہیں ؟ صیغہ مذکورہ بالا کو اطلاع دیتے رہا کریں جو کسی نہ کسی رنگ میں خدمت اسلام میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوں۔ (۳۲) اگر آپ ان امور میں سے کسی امر کی تعیین کر سکتے ہوں تو کم سے کم اس قدر ضرور کریں کہ اپنی زندگی کو اسلام کی تعلیم کے مطابق بسر کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح آپ اسلام کو اعتراض سے بچانے میں ہماری مدد کریں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی کی توفیق دے گا۔ اگر آپ ان کاموں میں کسی ایک یا زیادہ کاموں کے کرنے کے لئے تیار ہیں تو بھی اور اگر کسی معین کام کے کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں لیکن یوں اس غرض اور مقصد سے دلچسپی رکھتے ہیں تو بھی ساتھ کے فارم پر دستخط کرکے اور اپنا پتہ لکھ کرند کورہ بالا انجمن کے نام ارسال کر دیں تاکہ آپ کی خواہش پوری ہو اور اسلام کی خدمت میں آپ کو بھی حصہ ملے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے آپ سستی سے کام نہ لیں گے اور خود بھی اس تحریک میں شامل ہوں گے اور دوسروں کو بھی شامل کرنے کی تحریک کریں گے۔ اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو اور آپ کا مددگار ہو۔ وقت نازک ہے اور حالات دم بدم بدل رہے ہیں۔ ایک ایک منٹ کی دیر خطر ناک ہے۔ آپ سوچ لیں کہ کیا آپ چین کی طرح اسلام اور مسلمانوں کا نام ہندوستان سے مٹ جانے پر راضی ہیں۔ اگر نہیں تو پھر اس جدوجہد کے لئے تیار ہو جائیں جو آپ کی ساری قوتوں کو اپنی طرف مشغول کرے۔ ایک زبردست اور منتظم قوم کا آپ نے مقابلہ کرتا ہے اور بغیر اعلیٰ درجہ کے نظام کے آپ اس کام میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ ساتھ کے فارم پر دستخط کرنے سے آپ پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ جب آپ سے کوئی تحریک کی جائے گی تو آپ آزاد ہوں گے کہ اپنے حالات کے مطابق جو راہ چاہیں اختیار کریں۔ واخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان دارالامان ( الفضل ۲۴۰۱۷ مئی ۱۹۲۷ء) ا مشكوة كتاب الاداب باب ما ينهى عنه من التهاجر والتقاطع و اتباع العورات الفصل الثالث حدیث نمبر ۵۰۵ صفحہ نمبر ۱۴۰۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء