انوارالعلوم (جلد 9) — Page 22
انوار العلوم جلد 9 ۲۲ مستورات سے خطاب تو سکتا ہے لیکن اس کے پاس ڈاکٹر کو دینے کے لئے فیس نہ ہو ۔ یا اگر فیس ہو بھی تو دوائی نہیں تو محض اچھا ہونے کی خواہش اور جوش سے وہ تندرست نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح بعض دفعہ انسان کے دل میں جوش تو ہوتا ہے لیکن اس کو سامان میسر نہیں آتے ۔ اور بھی ایسا ہوتا ہے کہ جوش بھی ہوتا ہے اور سامان ہوتا ہے اور سامان بھی میسر آجاتے ہیں مگر ان سامانوں سے کام لینا نہیں آتا تو وہ جوش اور وہ سامان کسی کام نہیں آتے ۔ تو ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے دل میں تڑپ ہو اور جوش ہو پھر سامان ہوں اور ان سامانوں کے استعمال کا علم ہو ۔ یہی حالت ہماری عورتوں کی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ان کے دل میں دین کی تعلیم اور اسلام کے حاصل کرنے کی خواہش ہے۔ لیکن جب تک اس کے پورا کرنے کے سامان میسر نہ ہوں تو کتنا ہی شوق اور جوش ہو کہ خدا کی راہ میں کام کریں لیکن اگر سامان ہی نہ ہوں نہ ان کے استعمال کا طریقہ آتا ہو تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ عور تیں جماعت کا ایک ایسا حصہ ہیں کہ جب تک ان کی تعلیم و تربیت اس طرح نہ ہو بلکہ مردوں سے زیادہ نہ ہو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کی ترقی اور تربیت میں بڑی سخت روک رہے گی۔ ان کی مثال اس ہیرنے والے کی ہوگی جو ہیرا رکھتا ہو مگر اس کے استعمال سے بے خبر ہو ۔ وہ اسے ایک گولی سمجھ کر پھینک دیتا ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ میں بمبئی گیا ان دنوں وہاں ایک شخص پر مقدمہ چل رہا تھا کہ اس نے چوری کے ہیرے خریدے ہیں ۔ بات یہ تھی کہ ایک جوہری جا رہا تھا جاتے ہوئے اس کے ہیروں کی پڑیا گر گئی جو ایک لڑکے کے ہاتھ آئی۔ پندرہ سولہ ہیرے تھے اس نے سمجھا کہ شیشہ کی گولیاں ہیں حالانکہ وہ کئی لاکھ کے ہیرے تھے ۔ ایک شخص نے دیکھا کہ ہیرے ہیں اس نے پیسہ کے چار چار خرید لئے ۔ ان بچوں کو معلوم نہ تھا کہ کیا چیز ہے اور ان کا استعمال کیا ہے۔ اسی طرح ہمارے ہاتھ میں کیسی ہی قیمتی چیز ہو اگر ہمیں علم نہیں یا اس کا استعمال نہیں جانتے تو اس کی گویا کچھ بھی قیمت نہ ہو گی ۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری عورتوں کے دل میں جوش ہے ، ان کو خدا سے ملنے کی تڑپ ہے خدا کی راہ میں کام کرنے کے لئے بے قرار ہیں مگر ہم ان کے لئے اب تک کوئی سامان نہیں کر سکے ۔ یورپ میں میں نے دیکھا ہے کہ عورتیں مقابلہ علم کے لحاظ سے یہاں کی عورتوں سے جانور اور آدمی کا مقابلہ ہے۔ وہاں ہر ایک عورت تعلیم یافتہ ہے۔ کوئی عورت ایسی نہ ہو گی جو تعلیم یافتہ