انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 466

انوار العلوم جلد و ۲۶۶ ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل جانتا ہے کہ یہاں کثرت ہندوؤں کی ہے بلکہ ہندو مسلمانوں سے کئی گنا زیادہ ہیں گنا زیادہ ہیں اور اپنے پرانے رسم و رواج کو قائم رکھتے ہوئے آباد ہیں اور ان حالات کے ہوتے ہوئے یہ کہنا کہ اسلام نے جبر سے کام لیا ایک بے دلیل بات ہے۔ ایک بنگالی کی رائے اوپر کی دلیل کے متعلق ایک بنگالی لیڈر کی رائے مجھے ہمیشہ انسانی افکار کے اختلاف پر حیرت زدہ کرتی ہے۔ ان صاحب سے ہمارے ایک مبلغ انگلستان میں ملے تو انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں اور نگ زیب نے جبر کیا اور زبردستی ہندوؤں کو مسلمان بنایا اور آس یا اور آپ کہتے ہو کہ اس نے ایسا نہیں کیا مگر مجھے یہ غصہ ہے کہ اس نے کیوں نہ ایسا کیا اور کیوں نہ ان سب لوگوں کو جبراً مسلمان بنالیا تا آج ہندوستان میں ایک ہی مذہب ہوتا۔ غرض جیسا کہ ہندو کہتے ہیں جبر ہوا۔ تو اس کا اثر یہ ہونا چاہئے تھا کہ یہاں ہندو نظر نہ آتے مگر سب جانتے ہیں کہ یہاں اب تک ہندوؤں کی کثرت ہے۔ پس ہر شخص یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اسلام نے کوئی جبر ہندوستان میں نہیں کیا۔ دوسری بات جو مذہبی جبر سے پیدا ہوا کرتی ہے وہ اخر وہ اختفاء جبر کے باعث مذہب چھپانا ہے جن قوموں پر جا یا جاتا ہے ا ہے جبر جاتا ہے وہ مذہب کو چھپانے لگ جاتی ہیں اور اپنی رسوم پوشیدہ رکھتی ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اسلامی ممالک میں یہ بات نہیں ہے بلکہ ہر قوم جو ان ملکوں میں آباد ہے اپنا مذہب اور اپنا عقیدہ ظاہر ا طور پر رکھتی ہے اسے کوئی مجبوری نہیں کہ اپنا مذہب چھپائے اور اپنی رسوم پوشیدہ رکھے۔ پھر کیا اس ملک میں یہ بات ہو سکتی ہے جس میں مسلمان خود محکوم ہیں۔ چونکہ یہ کہا جاتا ہے کہ پچھلے زمانہ میں مسلمانوں نے جبر کیا۔ لیکن اگر پچھلے زمانہ پر نظر ڈالی جائے تو اس میں بھی کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جس سے یہ گمان ہو سکے کہ مسلمانوں کے جبر کے سبب ہندوؤں کو مذہب چھپانا پڑا یا رسم اور رواج کو پوشیدہ رکھنا پڑا۔ انگلستان کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے۔ وہاں جب کیتھولک فرقہ زور پر ہوا تو پروٹسٹنٹ فرقہ والوں کو اپنا مذہب چھپانا پڑا اور رسوم کو پوشیدگی میں رکھنا پڑا۔ کیا ہندوستان میں ہندو اپنے مذہب کو چھپاتے رہے ہیں اور رسوم کو پوشیدہ رکھتے رہے ہیں ہرگز نہیں۔ کیا کسی پہلے زمانہ میں بھی انہیں اپنا مذہب چھپانا پڑا یا رسوم پوشیدہ رکھنی پڑ رسوم پوشیدہ رکھنی پڑیں؟ ہرگز نہیں بلکہ پہلے زمانوں میں تو رسوم بجالانے ان کی امداد کی جاتی رہی ہے بعض مغل سلاطین نے اس بارے میں ان کو خاص میں ان کو خاص رعائتیں دے رکھی تھیں حتی کہ بعض معذوروں کے لئے جائدادیں تک انہوں نے عطا کی تھیں اور یہی حال مذہب میں