انوارالعلوم (جلد 9) — Page 464
انوار العلوم جلد 9 ۳۶۴ ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئیندہ طریق عمل سوال ہی میں اس کے سوال کا جواب دیا گیا تھا۔ جبر کی تحقیقات جبر کئی طرح کا ہوتا ہے اور کئی قسم کے لوگوں کی طرف سے ہوتا ہے بھائی کا بھائی پر بھی جبر ہو سکتا ہے آپس میں رشتہ دار ایک دوسرے پر بھی جبر کرتے ہیں ایک باپ بھی کسی وقت بیٹے پر جبر کر لیتا ہے اور بعض اوقات بیٹا بھی باپ پر جبر کر لیتا ہے اسی طرح اور کئی قسم کا جبر ہوتا ہے اور اس قسم کے جبروں کو کوئی بڑا نہیں کہتا سب ہی اپنے دوستوں پر زور دے لیتے ہیں اور بعض دفعہ محبت میں سختی بھی کر لیتے ہیں جو جبر منع ہے اور جسے بڑا کہا جاتا ہے وہ جبر وہ ہے جو ایک فرد یا ایک قوم دوسرے پر اس لئے کرے کہ اس سے ایک ایسی چیز چھڑوائے جسے چھوڑنے پر وہ محبت اور دلیل سے تیار نہ ہو اور جسے وہ محبت کے تعلقات پر مقدم سمجھتا ہو اور قدر تا ایسے موقع پر انسان اپنی انتہائی کوشش جبر کے اثرات سے بچنے کے لئے کرتا ہے اور اپنا سارا زور مقابلہ پر خرچ کر دیتا ہے۔ اور اب جب جبرا ایک قوم کی طرف سے ایک قوم کے خلاف ہو رہا ہے تو لازماً یہ مقابلہ نہایت نمایاں، نہایت وسیع اور نہایت لمبا ہوتا ہے کیونکہ ایک قوم دوسری قوم سے جو ملک کے ہر گوشہ میں پھیلی ہوئی ہوتی ہے وہ کچھ چھڑانا چاہتی ہے جسے وہ نہ دباؤ سے نہ محبت سے چھوڑنے پر رضا مند ہے۔ پس ظالم قوم بھی قسم قسم کی تدابیر اپنی بات منوانے کے لئے کرتی ہے اور مظلوم قوم بھی قسم قسم کی تدابیران ظلموں سے بچنے کے لئے کرتی ہے۔ پس اسلام پر جبر کا الزام لگانے سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ اس قسم کے جبر کس کس طرح ہوا کرتے ہیں؟ اور مختلف قوموں کی تاریخ پر نگاہ ڈال کر کوئی نتیجہ نکالنا چاہئے مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ انگلستان میں مذہبی جبر ہوتا رہا ہے اور یہ کوئی ایسا جبر نہیں جس کے متعلق کچھ بحث مباحثہ کی ضرورت ہو کوئی شخص اس کے متعلق شک نہیں کر سکتا کہ جبر ہوا یا نہ۔ کیونکہ جبر کرنیوالے خود اقرار کرتے ہیں کہ ہم نے جبر کیا پس انگلستان کی مثال ایسی ہے کہ ہم اس سے بلا تردد نتیجہ نکال سکتے ہیں روم کا جبر عیسویت کے ابتدائی زمانہ میں مسیحیوں کے ابتدائی زمانہ میں روم والوں کی طرف سے ان پر جبر کیا گیا۔ چنانچہ یہ بات مسیحی اور رومی لوگ مانتے ہیں کہ مسیحی جب اپنے ابتدائی زمانہ میں روم گئے تو رومی حکومت کی طرف سے ان پر جبر ہوتے رہے ہیں بدھوں کے برخلاف جبر اسی طرح ہندوستان میں بھی جبر ہوئے۔ مثلاً بدھوں کے خلاف جبر ہوا۔ انہیں ہندوؤں نے ملک سے نکال کر چھوڑا