انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 348 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 348

انوار العلوم جلد 9 ۳۴۸ حق اليقين حضرت عائشہ کے ہاتھ دکھانے سے رسول مصنف ہفوات نے فردوس آسیہ کے ہی حوالہ سے ایک اور اعتراض ائمہ حدیث پر کیا ہے اور کریم کو سکرات موت سے نجات ہوئی؟ وہ یہ کہ ان کی روایات کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سکرات موت سے نجات اس طرح ہوئی کہ آپ کو حضرت عائشہ کے ہاتھ اور ہتھیلیاں دکھائی گئی تھیں۔ اس روایت کو درج کر کے مصنف ہفوات نے یوں اعتراض کیا ہے غنیمت ہے کہ پیغمبر معصوم کو دوزخ نہ دکھائی ہاتھ ہتھیلیوں ہی پر خیر گزری اور نہ ان خوش اعتقاد مولویوں سے یہ بھی دور نہ تھا؟ پھر لکھا ہے۔ لطیفہ۔ معلوم ہوتا ہے کہ جناب عائشہ کے ہاتھوں کی قوت مقناطیسی بلکہ قوت برقی بڑھتے بڑھتے ملک الموت کا کام کرنے لگی تھی مَا شَاءَ الله" جس شرافت، جس ادب، جس سنجیدگی کے ساتھ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عائشہ کا ذکر کیا گیا ہے وہ مصنف ہفوات کے اندرونے کے ظاہر کرنے کے لئے خود ہی کافی ہے۔ اس پر مزید کچھ لکھنے کی مجھے ضرورت نہیں۔ میں اصل اعتراض ہی کے جواب پر کفایت کرتا ہوں۔ یہ حدیث جس کی طرف مصنف ہفوات نے اشارہ کیا ہے مسند احمد بن حنبل اور ابن سعد کی ہے۔ مسند احمد بن خلیل میں یہ الفاظ ہیں عَنْ عَائِشَةَ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهُ لَيَهُونُ عَلَى الْمَوْتُ لِأَنِّي رَأَيْتُ بَيَاضَ كَفِّ عَائِشَةَ فِي الْجَنَّةِ - - یعنی حضرت عائشہ نے یہ بھی روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر موت آسان ہو گئی ہے کیونکہ میں نے عائشہ کے ہاتھوں کی سفیدی کو جنت میں دیکھا ہے اور ابن سعد نے مرسل طور پر اس روایت کو یوں بیان کیا ہے اَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُهَا فِي الْجَنَّةِ حَتَّى لِيَهُونَ عَلَيَّ بِذَلِكَ مَوْتِى كَانِي أَرَى كَفَيْهَا يَعْنِي عَائِشَةَ ٥- ترجمه - نبي کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جنت میں اس کو دیکھا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہو ہے کہ مجھ پر موت آسان ہو گئی ہے گویا کہ میں عائشہ کی ہتھیلیوں کو جنت میں دیکھ رہا ہوں۔ اصل روایات کو پڑھ لینے کے بعد کوئی عقلمند وہ اعتراض نہیں کر سکتا جو مصنف ہفوات نے کئے ہیں۔ ان روایات سے نہ اشارہ نہ کنایہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حضرت عائشہ کی ہتھیلیاں