انوارالعلوم (جلد 9) — Page 238
انوار العلوم جلد و ۲۳۸ منهاج الطالبين گے۔ یہ بغاوت ہے اور باغی کے لئے کوئی امید اور طمع نہیں ہو سکتی۔ طمع مطیع کے لئے ہے۔ دوسری بات یہ یاد رکھنی چاہئے کہ مؤمن کے خوف کا موجب یہ نہیں ہوتا کہ شاید یہ بات نہیں ہو سکے گی یا یہ کہ ایسا نہ کیا تو سزا ملے گی بلکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ جس رستہ پر میں چل رہا ہوں شاید اس پر چل کر نہ ہو سکے۔ اسی طرح خوف کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ یہ بات نہ کی تو خداتعالی سزا دے گا بلکہ یہ ہوتی ہے کہ شاید میں خدا تعالیٰ کی رحمت کو جذب نہ کر سکوں۔ غرض اصل اسلامی تصوف کی بنیاد طمع اور خوف پر ہے اور امید کا پہلو خوف کی نسبت بھاری ہے اور حق یہ ہے کہ اثباتی طاقتیں اُمید سے ہی پیدا ہوتی ہیں اور خوف سے سلبی طاقتیں پیدا ہوتی ہیں اصل مقصد خدا تعالیٰ سے محبت پیدا کرنا ہے اور وہ امید سے پیدا ہوتی ہے خوف سے صرف گناہ دور ہوتے ہیں۔ ۵۴ دیکھو رسول کریم اللہ نے کس طرح اپنی امت سے خوف مٹانے کی کوشش فرمائی ہے۔ اول تو قرآن کریم میں رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ - آجانے سے معلوم ہو گیا ہے کہ خدا تعالی کی رحمت ہر ایک چیز سے بڑھ کر ہے۔ مگر رسول کریم ﷺ نے اس کی اور بھی وضاحت فرمادی۔ حدیث میں آتا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔ منذر خواہیں شیطانی ہوتی ہیں اور مبشر خوا ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں ان چونکہ خوابوں کا بہت بڑا اثر انسان کی طبیعت پر پڑتا ہے۔ اس لئے آپ نے یہ فرما دیا کہ منذر خوابوں سے خوف نہیں کھانا چاہئے یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ منذر خوا ہیں انبیاء کو بھی آتی ہیں پس اس سے مراد یہ نہیں کہ ہر منذر خواب شیطانی ہوتی ہے بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر کثرت سے مُنذر خواہیں آئیں اور مبشر خواب آئے ہی نہیں یا کم آئے تو انہیں شیطانی خواب سمجھنا چاہئے۔ اس طرح آپ نے مؤمنوں کے دلوں سے خوف کو دور کر دیا ہے کیونکہ خوابوں کا اثر انسان کے دل پر خاص ہوتا ہے لیکن چونکہ ہو سکتا ہے کہ ایسے شخص کو جسے شیطانی خوابیں آتی ہوں کوئی بچی خواب بھی آجائے اور وہ اس کو شیطانی سمجھ کر نقصان اٹھائے۔ اس لئے اس کا بھی علاج بتا دیا کہ جب ڈراؤنی خواب آئے تو مؤمن کو چاہئے کہ بائیں طرف ٹھوک دے اور لا حول پڑھے۔ اس میں کیا عجیب نکتہ آپ نے فرمایا ہے۔ لوگ کسی چیز کے متعلق کیوں تھوکتے ہیں۔ اس لئے کہ میں اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ رسول کریم ﷺ نے شیطانی خوابوں کے متعلق مؤمن کے نفس کو جرات دلائی کہ جب اس قسم کی خواب آئے تو تھوک دو کہ ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ اس طریق سے آپ نے اُمید اور