انوارالعلوم (جلد 9) — Page 228
انوار العلوم جلد 9 ۲۲۸ منهاج الطالبين اسی لئے دل بیت اللہ کہلاتا ہے اور جو دل کو خراب کرتا ہے وہ گویا خدا کو اس کے گھر میں آنے سے روکتا ہے۔ (۴) احکام شریعت کا انکار (۵) پانچویں بدی عقائد باطلہ ہیں مثلاً شرک وغیرہ۔ (1) چھٹی بدی تمام عقائد حقہ کا انکار ہے۔ مثلاً خدا تعالی کا، ملائکہ کا، رسولوں کا، الہام کا، بہشت کا، دوزخ کا انکار۔ (۷) ساتویں بدی احکام شریعت کا خواہ وہ عبادت کے متعلق ہوں یا تمدن کے متعلق توڑنا ہے۔ جیسے نماز نہ پڑھنا، حج نہ کرنا، ورثہ کے متعلق جو احکام ہیں ان کی تعمیل نہ کرنا، اخلاق کی پابندی نہ کرنا، کیونکہ جب ان احکام کو خدا تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کر لیا ہے تو اُن کو توڑنا گویا اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا ہے۔ پس جس طرح ان امور کی پرواہ نہ کرنے سے بندوں کو تکلیف ہوتی ہے خدا تعالی کی بھی ناراضگی ہوتی ہے۔ (۸) آٹھویں بدی خدا تعالیٰ سے محبت میں کمی ہے۔ (۹) نویس بدی خدا تعالیٰ اور رسول کی بے ادبی ہے۔ (۱۰) جس قدر بدیاں دوسروں سے تعلق رکھتی ہیں وہ خدا تعالی سے متعلق بھی ہیں۔ مثلاً ناشکری ہے۔ یہ انسانوں کے متعلق ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح اور بھی کئی باتیں ہیں۔ اب میں نیکیاں بیان کرتا ہوں۔ پہلے ذاتی نیکیاں لیتا ہوں۔ (۱) شجاعت بهادری (۲) چستی (۳) علم سیکھنا (۴) تواضع (۵) غیرت یعنی کوئی بدی ہوتی دیکھے تو برا منائے (۶) شکر (۷) حسن ظنی (۸) دلی خیر خواہی (۹) محنت یعنی خوب کام کرنے کی عادت (10) حیا (11) رحم دلی کسی کی تکلیف دیکھ کر اس کے متعلق احساس ہونا (۱۲) استقلال یعنی نیکی کو جاری رکھنا (۱۳) و قار یعنی بے فائدہ اور بلا وجہ دوسروں کی کسی بات میں نقل نہ کرنا۔ ہمارے ملک میں یہ عیب بہت پایا جاتا ہے۔ جو بات انگریز کریں اس کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں۔ (۱۴) بلند ہمتی (۱۵) صبر (۱۶) حریت ضمیر یعنی بلاوجہ کسی کی تقلید نہ کرنا (۱۷) شکر قلبی یعنی دل میں محسوس کرنا کہ فلاں نے احسان کیا ہے (۱۸) تحقیق حق یعنی سچائی کو تلاش کرنا (۱۹) کسی کی خوبی کا دلی اعتراف (۲۰) رافت رحمدلی اور رافت میں یہ فرق ہے کہ رحمہ لی تو یہ ہے کہ لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کر مدد دینے کا خیال پیدا ہونا۔ اور رافت یہ ہے کہ کسی کی تکلیف کو دیکھ کر دکھ محسوس