انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 219

انوار العلوم جلد 3 ۲۱۹ منهاج الطالبين (۱۳) بے استقلالی ایک کام اختیار کرنا اور بغیر سرانجام دیئے چھوڑ دینا بے استقلالی ہے۔ (۱۴) سستی۔ اس کی وجہ سے انسان کام ہی نہیں کرتا۔ (۱۵) غفلت (۱۶) حق کا انکار، (۱۷) حق کے اقرار کی جرات کا فقدان۔ (۱۸) ناجائز نزاکت، یعنی وہ وجود جنہیں نزاکت نہ کرنی چاہئے، وہ کریں یا کوئی اس حد تک نزاکت کرے کہ عمل سے ناکارہ ہو جائے۔ (۱۹) جہالت یعنی علم حاصل نہ کرنا۔ (۲۰) حرص اس میں مبتلاء ہونا بھی بڑائی ہے۔ (۲۱) ریاء یعنی لوگوں کو دکھانے کے لئے کام کرنا۔ (۲۲) بد خواہی دل میں دوسرے کے نقصان کی خواہش رکھنا۔ \ (۲۳) ہمت ہار بیٹھنا ذرا مشکل کا سامنا ہوا اور کام چھوڑ دیا۔ یہ بھی خاص طور پر امراء کی بدی ہے۔ (۲۴) بدی سے محبت یعنی بدی کو دیکھ کر برا نہ منانا بھی گناہ ہے۔ (۲۵) ہر قسم کا نشہ بھی بدی ہے۔ اس میں شراب، افیون، بھنگ، نسوار، چائے، حقہ سب چیزیں شامل ہیں۔ بعض چیزیں ایسی ہیں جو غذاء کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں جیسے چائے ہے۔ اگر اس کی ایسی عادت ہو کہ چھوڑنے پر صحت پر اثر پڑے تو اس کا استعمال بھی بڑائی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک وقت یہ ضرورت پیش آئے کہ انسان دور دراز دیہاتوں میں تبلیغ کے لئے جائے اس وقت اگر سماوار وہ اٹھا لے جائے اور چائے کا انتظام کرنا چاہے تو یہ ایسا بوجھ ہو گا جس کی وجہ سے وہ بہت مشکلات میں مبتلاء ہو گا۔ چونکہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر ایک مسلمان سپاہی بنے اور جہاں بھیجا جائے فوراً چلا جائے اس لئے وہ اس قسم کی عادتوں سے منع کرتا ہے جو رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہیں۔ میں نے کئی دفعہ سنایا ہے۔ ایک دفعہ ایک سفر میں ایک پٹھان کی نسوار ختم ہو گئی تو اس نے ایک کشمیری سے نہایت لجاجت کے ساتھ پوچھا کیوں بھئی تمہارے پاس نسوار ہے۔ یہ دیکھ کر میں نے کہا:۔ نسوار نے اس کی گردن اس کے سامنے جھکائی ہے۔ یہاں کئی لوگ آتے ہیں جنہیں حقہ کی عادت ہوتی ہے پھر وہ اس کی وجہ سے کئی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ابتداء میں ہمارے ایک رشتہ دار تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام