انوارالعلوم (جلد 9) — Page 208
انوار العلوم جلد 9 ۲۰۸ منهاج الطالبين (۴) اللہ تعالی سے خالص محبت رکھتا ہو جو سب محبتوں پر غالب ہو۔ پہلے امر کا معیار یہ ہے کہ (۱) جب بچہ بڑا ہو تو امور شرعیہ کی لفظا و عملاً و عقید تا پابندی کرے۔ (۲) اس کی قوت ارادی مضبوط ہو تا آئندہ فتنہ میں نہ پڑے۔ (۳) اس کا اپنی ضروریات زندگی کا خیال رکھنا اور جان بچانے کی قابلیت رکھنا۔ (۴) اپنے اموال و جائیداد بچانے کی قابلیت کا ہونا اور اس کے لئے کوشش کرنا۔ دوسرے امر کا معیار یہ ہے :۔ (1) اخلاق کا اچھا نمونہ پیش کرے۔ (۲) دوسروں کی تربیت اور تبلیغ میں حصہ لے۔ (۳) اپنے ذرائع کو ضائع ہونے نہ دے بلکہ انہیں اچھی طرح استعمال کرے جس سے جماعت و دین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ تیسرے امریعنی قانون سلسلہ کے مطابق چلنے کی طاقت رکھنے کا یہ معیار ہے:۔ (۱) اپنی صحت کا خیال رکھنے والا ہو۔ (۲) جماعتی اموال اور حقوق کا محافظ ہو۔ (۳) کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے دوسروں کے حقوق کو نقصان پہنچے۔ (۴) قومی جزاء اور سزا کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو۔ چوتھے امر کا معیار یہ ہے:۔ (۱) کلام الہی کا شوق اور ادب ہو۔ (۲) خدا تعالیٰ کا نام اُسے ہر حالت میں مؤذب اور ساکن بنا دے۔ (۳) دنیا میں رہتے ہوئے دنیا سے بگھی الگ ہو۔ (۴) خدا کی محبت کی علامات اس کے وجود میں پائی جائیں۔ اب بچہ کی تربیت کرنے کے بعد یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ جن میں گناہ پیدا ہو گیا اُن سے کس طرح دور کرایا جائے؟ یہ گل بیان کروں گا۔