انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 128

انوار العلوم جلد 8 ۱۲۸ جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل اس کے کہ نظارت کے قواعد میں تبدیلی کر کے مجلس معتمدین کو اس میں شامل کر دیا جاتا میں نے یہ مناسب سمجھا کہ مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے نظارت کو اس میں شامل کر دیا جائے۔ اس وجہ سے مجلس معتمدین میں ایسی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں کہ مل کر کام ہو سکے۔ گو ممکن ہے اس الحاق کی وجہ سے عملا کوئی فرق نہ پڑے۔ لیکن موجودہ صورت میں یہ کیا گیا ہے کہ نظارتوں کو مجلس معتمدین میں بدل دیا گیا ہے۔ آئندہ نظارت مجلس معتمدین کہلائے گی۔ اس طرح حضرت مسیح موعود کا منظور کردہ نام قائم رہے گا اور صدر انجمن جو پہلے ایک خیالی وجود تھا بلکہ سلسلہ کے عقائد پر سخت حملہ تھا صحیح معنوں میں صدر ہو گی کیونکہ پہلے اس کی تعریف یہ تھی کہ ہر سلسلہ کے آدمی سے مل کر صدر انجمن بنتی تھی۔ جس کے معنے یہ تھے جماعت احمد یہ ایک انجمن ہے نہ کہ سلسلہ بظاہر یہ ایک معمولی بات ہے لیکن کفرو اسلام، نبوت، مجددیت کے سارے مسائل اس میں آجاتے ہیں اگر سلسلہ مسمی انجمن ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کسی سلسلہ کے بانی نہیں۔ اور یقینا آپ کی نبوت کے متعلق جو عقیدہ ہے وہ بھی غلط ہو گیا۔ اسی طرح آپ کے انکار و عدم انکار سے جو مسائل متفرع ہوتے ہیں وہ بھی غلط ہو جائیں گے حالانکہ سلسلہ احمدیہ حقیقی سلسلہ ہے۔ اور ایسا ہی سلسلہ ہے جیسے سلسلے گذشتہ انبیاء کے وقت قائم ہوتے رہے ہیں۔ ایسی حالت میں تمام جماعت احمد یہ صدر انجمن نہیں کہلا سکتی۔ پھر صدر تو وہ ہوتی ہے جس کی آگے شاخیں ہوں۔ مگر اس تعریف کے ماتحت جب ساری جماعت صدر ہوئی تو پھر شاخیں کون سی ہوں گی۔ کیا غیر احمدی ہندو اور عیسائی شاخیں کہلائیں گی۔ آئندہ مجلس شوری کا نام صدر انجمن احمد یہ قرار پایا ہے اور جیسا کہ جماعت کا حق ہونا چاہئے کہ جماعت چند معتمدین سے زیادہ با اختیار ہو۔ اور مجلس معتمدین کے لئے جماعت کا فیصلہ یا وہ فیصلہ جو خلیفہ نے کیا ہو منظور کرنا ضروری ہو اس لئے آئندہ کے لئے ایسی تبدیلی کر دی گئی ہے کہ وہ اہم امور جو ساری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور صرف انتظامی معاملات سے تعلق نہیں رکھتے، ان میں مجلس معتمدین کوئی کارروائی نہ کرے گی جب تک انہیں صدر انجمن یعنی مجلس شوری منظور نہ کرلے۔ مثلاً بجٹ کی کارروائی ہے۔ بجٹ پہلے صدر انجمن میں پیش ہو گا اور پھر مجلس معتمدین میں جائے گا۔ پس آئندہ کے لئے یہ کیا گیا ہے کہ نظارت کے کام مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے اس میں شامل کر دیئے گئے ہیں اور صدر انجمن اس جماعت کا نام رکھا گیا ہے جس میں تمام جماعت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ پہلے صدر انجمن ایک ذہنی وجود تھا۔ مگر آئندہ اسے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ امور جو ساری جماعت سے تعلق رکھتے ہوں گے اور جن کی ذمہ داری ساری جماعت پر عائد ہو گی وہ اس کے مشورہ کے بغیر نہ ہوں