انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 124

انوار العلوم جلد 9 ۱۲۴ آل مسلم پارٹیز کانفرنس کے پروگرام پر ایک نظر قرار دے ان کے لئے ہو شیار طالب علموں کو وظیفہ دے کر بیرونی ممالک میں تعلیم دلوائی جائے اور ان کی واپسی پر مسلم سرمایہ داران کے ذریعہ سے ان صنعتوں کے کارخانے جاری کئے جاویں۔ سیاسی اتحاد کے بغیر کامیابی محال ہے میں جس قدر کہ ایک مختصر ہیملٹ میں لکھا ہے جاسکا ہے لکھ چکا ہوں۔ تاصیل پر بحثت اس وقت کر سکتا ہوں جبکہ ان کی ضرورت محسوس ہو۔ اور اس لئے پھر ایک دفعہ اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اپنے مضمون کو ختم کرتا ہوں کہ سب محنت رائیگاں اور سب تدابیر عبث جائیں گی اگر اس امر کو اچھی طرح نہ سمجھ لیا گیا کہ ہم باوجود ایک دوسرے کو کافر کہنے کے اغیار کی نظروں میں مسلمان ہیں اور ایک کا نقصان دوسرے کا نقصان ہے۔ پس سیاسی میدان میں ہمیں مذہبی فتوؤں کو نظر انداز کر دینا چاہئے کیونکہ وہ ان کے دائرہ عمل سے خارج ہیں۔ اسلام ہرگز یہ نہیں کہتا کہ تم اپنی سیاسی ضروریات کے لئے ان لوگوں سے مل کر کام نہیں کر سکتے جن کو تم مسلمان نہیں سمجھتے۔ اگر رسول کریم ال مشرکوں کے مقابلہ میں یہود سے سمجھوتہ کر سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلمان کہلانے والے فرقے اسلام کی سیاسی برتری بلکہ یہ کہو کہ سیاسی حفاظت کے لئے اس میں مل کر کام نہ کر سکیں۔ اگر ہم ایسے موقع پر اتحاد نہ کر سکیں گے تو یقینا اس سے یہ ثابت ہو گا کہ ہمارا اختلاف اسلام کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لئے ہے اپنے نفسوں کے لئے ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں اس بد بختی سے محفوظ رکھے۔ آمین وَآخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ خاکسار میرزا محمود احمد ( امام جماعت احمدیہ ) قادیان۔ ضلع گورداسپور آل عمران : ۱۰۵ الانعام : ١٣٦ ۱۲ الكفرون :