انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 43

انوار العلوم جلد ۸ Y بھائی فتنه انگیزیوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟ موعود فوت ہوئے تو انہوں نے آپ کا مصنوعی جنازہ بنایا اور اس طرح ہمارے کلیجوں کو چھلنی کیا۔ مگر بہاء اللہ کے جنازہ میں کئی مسلمان کہلانے والے شریک ہو گئے۔ حالانکہ وہ شریعت اسلامیہ کو منسوخ قرار دیتا ہے۔ مگر ہم ان کی تقلید نہیں کر سکتے ان کی مخالفت ہم سے اس لئے نہیں کہ ہم یہ مانتے ہیں۔ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی غلامی میں نبی آیا بلکہ ذاتی وجوہ کے وجہ سے مخالفت کرتے ہیں ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو بھائیوں کی ہم سے زیادہ مخالفت کرتے مگر ان سے تعلقات رکھتے ہیں۔ حالانکہ وہ شریعت اسلامیہ کو منسوخ سمجھتے ہیں۔ مگر ہمارے تعلق چونکہ خدا کے لئے ہیں اور جو خدا ہمارے تعلق خدا کے لئے ہیں! اور اس کے رسول کو چھوڑتا ہے، اس سے ہمارا کوئی سے تعلق نہیں اس لئے میں نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ یہ لوگ احمدی نہیں رہے اس لئے جماعت سے خارج کئے جاتے ہیں۔ اور چونکہ انہوں نے ہم سے غداری اور فریب کیا ہے اس لئے جماعت ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے ۔ سوائے انسانی ضروریات کے کہ جو زندگی بسر کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ مثلاً سودا دینا یا کنویں سے پانی لینے دینا۔ پس ان حقوق کو چھوڑ کر جو تمدنی حقوق ہیں ان کے متعلق میں اعلان کرتا ہوں کہ ان سے کوئی سلوک جائز نہیں۔ مگر یہ انہی کے متعلق ہے بہائیوں کے لئے نہیں۔ ان کو تو ہم چاہتے ہیں کہ تبلیغ کریں۔ مگر ان لوگوں نے جو غداری کی ہے اس کی یہ سزا ہے ۔ اور یہ ویسا ہی سلوک ہے جیسا کہ رسول کریم نے تبوک کی جنگ سے پیچھے رہنے والوں سے کیا تھا کہ ان سے بات تک نہ کریں - 2 اُس سے ان کا جرم بڑا ہے۔ وہ غلطی سے پیچھے رہے تھے مگر انہوں نے غداری کی ہے۔ ان کی غداری کی ایک تازہ مثال یہ ہے کہ اخبار فاروق جو عریاں طور غداری کی تازہ مثال پر احمدیت کی تبلیغ کرنے والا اخبار ہے۔ اور جو غیرت میں اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ بعض اوقات ہم کو اسے روکنا پڑتا ہے۔ اس میں تنخواہ دار ملازم محفوظ الحق نے ایک مضمون لکھا ہے۔ جس میں بہائی مذہب کی تبلیغ کی ہے۔ مگر یہ ظاہر نہیں کیا۔ اس مضمون کو پڑھ کر ہر احمدی یہی سمجھے گا کہ اس سے مسیح موعود مراد ہیں۔ مگر دراصل اس سے بہاء اللہ مراد لیا گیا ہے ۔ چنانچہ لکھا ہے۔ اے امت مرحومہ ! وہ دیکھ اس تیرہ و تاریک رات میں رحمت کا فرشتہ فضل کا چراغ لئے ہوئے دور سے چلا آ رہا ہے۔ اے امت مسلمہ ! آنکھیں کھول اور دیکھ کہ عنایت الہی کے بلند