انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 646 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 646

انوار العلوم جلد ۸ ۴۱ دورہ یورپ نے وادی النگار (Alingar) میں قلعہ السراج (نعمان) کے قریب گوش" میں پڑاؤ ڈال رکھا تھا کہ اسے قتل کر دیا گیا۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۵۳۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلدے صفحہ ۸۸۷٬۸۸۶ مطبوعہ دانش گاہ پنجاب لاہور) UNDER THE ABSOLUTE AMIR BY FRANK A۔ MARTIN P-203 Published in 1907۔ ۴۲ الاعراف : ٣٦ ۴۳ البقرة : ۲۵۴ ۴۴ رولٹ ایکٹ۔ ۱۹۱۹ء میں جنگ عظیم کے بعد ہندوستان میں تحریک آزادی کی ایک لہر پیدا ہوئی۔ جسے روکنے کیلئے جسٹس رولٹ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم ہوئی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر ایسا قانون بنایا گیا جسکی رو سے حکومت کو تخریبی کار روائیاں روکنے کیلئے وسیع اختیارات مل گئے۔ اس قانون کو رولٹ ایکٹ کا نام دیا گیا۔ ۴۵ سوراج : حکومت خود اختیاری ۲۶ مانگیگو چیمسفورڈ ریفارم سکیم ۔ جنگ عظیم اول میں حکومت برطانیہ نے ہندوستانیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے حکومت کو امداد پہنچائی تو انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات کا مستحق سمجھا جائے گا۔ جب جنگ ختم ہوئی تو ہندوستانیوں کی طرف سے مطالبات شروع ہوئے جو ایجیٹیشن کا رنگ اختیار کر گئے۔ لارڈ چیمسفورڈ جو لارڈ ہارڈنگ کے بعد ۱۹۱۶ء میں ہندوستان آئے تھے اور اب وائسرائے تھے نے مسٹر مانٹیگو (MONTEGUE) کی معیت سے ہندوستان کے سیاستدانوں اور مدبروں سے تبادلہ خیالات کر کے ایک مانٹیگو چیمسفورڈ سکیم بنائی جو پارلیمینٹ سے منظوری کے بعد ”گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ ۱۹۱۹ء“ کے نام سے شائع ہوئی۔ اسکا نفاذ ۱۹۲۱ء میں ہوا جس کے تحت ہندوستانیوں کو حکومت کے انتظام میں حصہ دیا گیا اور بغض وزارتوں پر ہندوستانیوں کو مقرر کیا گیا۔ १९ ۴۷ الاصابة في تمييز الصحابة جلد ۴ صفحه ۲۸۲٬۲۸۱ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۳۲۸هـ ۴۹٬۴۸ بخاری باب کیف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم ۵۰ تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۳۵ نور محمد اصح المطابع کارخانه تجارت کتب آرام باغ کراچی ال الاصابة في تمييز الصحابة جلد ا صفحه ۵۴۵ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۳۲۸ھ