انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 603 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 603

انوار العلوم جلد ۸ ۶۰۳ دورہ یورپ حضرت:۔ آپ کو معلوم نہیں رگ وید میں تو شرتیوں کی شرتیاں اس کی تائید میں ہیں؟ وہی لڑکا: نہیں۔ حضرت:۔ میں نے رگ وید کا ترجمہ پڑھا ہے اور آپ بغیر پڑھنے کے کہتے ہیں کہ نہیں۔ لڑکا:۔ بدھ مذہب میں عہد لیتے ہیں کہ نشہ نہیں پیوں گا۔ حضرت: صرف مونکس (Monks) سے، عوام سے نہیں۔ لیڈی لیٹن کا ہمراہی لڑکا: کیا آپ رہی ان کار نیشن (Reincarnation) کے قائل ہیں؟ حضرت:۔ نہیں۔ اس پر لیڈی لٹن نے کہا کہ قرآن شریف سنائیں۔ چنانچہ حضرت کے حکم سے حافظ صاحب نے تلاوت کی اور مثنوی کے کچھ شعر سنائے اور آج کی ملاقات ختم ہو گئی۔ (الفضل ۱۳ دسمبر ۱۹۲۴ء)