انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 562

انوار العلوم جلد ۸ ۵۶۲ ورہ یورپ کریں گے تو قرآن کریم کی سچائیوں کو اعلیٰ مقام پر پالیں گے ۔ مذہب کی دو غرضیں ہیں۔ ایک خدا سے اتحاد دو سرا خدا کے بندوں سے اتحاد۔ اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ ہم میں دونوں باتیں پیدا ہوں اور دونوں قسم کے اتحاد ہم کو نصیب ہوں اور یہ بات ہم اپنے حال سے ثابت کریں نہ صرف باتوں سے ۔ میں اپنے نفس کو بھی کہتا ہوں اور حاضرین کو بھی وہ جلد اتحاد کر لیں تاکہ مسٹر رڈیارڈ کپلنگ ال کا یہ مقولہ کہ مشرق اور مغرب کبھی نہیں مل سکتے ان کی زندگی میں ہی غلط ثابت ہو اور وہ خود ہی اس کے متعلق ایک دوسری نظم لکھ جاویں۔ انگلستان کو ایسا شاعر پھر کب ملے گا اس لئے جلدی کرنی چاہئے میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان ارادوں میں ہم کو کامیاب کرے۔ میں پریزیڈنٹ صاحب سے اس امر میں متفق نہیں ہوں کہ ایک فرم نے اس کا نفرنس کی رو مداد چھاپنے کا وعدہ کر لیا ہے اس لئے ہم گونہ بے فکر ہو گئے ہیں اس لئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کتاب کے خریدنے کے لئے کوشش کریں تاکہ وہ جلد شائع ہو جاوے۔ تقریر کے بعد سر راس نے فرمایا ۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہتا سوائے اس تقریر کے بعد کے کہ ان برکات سے حصہ لینے پر زور دوں جو ہولی کوارٹرز سے آئی ہیں۔ اس پر کانفرنس کا آخری جلسہ ختم ہو گیا۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِکَ ۔ (الفضل ۶ نومبر ۱۹۲۴ء)