انوارالعلوم (جلد 8) — Page 550
انوار العلوم جلد ۸ ۵۵۰ دورہ یورپ پوشیدہ طور پر جس قدر غلہ وہ داخل کر سکتے تھے کر لیتے مگر پھر بھی اس قدر نگرانی میں وہ لوگ کہاں تک انتظام کر سکتے تھے۔ بہت دفعہ کئی کئی دن جھاڑیوں کے پتے اور شاخوں کے چھلکے کھا کر انکو گزارہ کرنا پڑتا تھا۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ اُن تکلیف کے دنوں میں سب کی صحتیں خراب ہو گئیں اور بہت دست لگ گئے ۔ ہفتہ نہیں دو ہفتہ نہیں تین سال متواتر وہ بھی خواہ بنی نوع انسان اپنے ماننے والوں کے ساتھ صرف اس لئے دکھ دیا گیا کہ وہ کیوں خدائے واحد کی پرستش اور اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے مگر اس نے ان تکالیف کی ذرہ بھی پروا نہیں کی ۔ تین سال کی متواتر تکلیف کے بعد بعض رؤسائے مکہ کی انسانیت اس ظالمانہ فعل پر بغاوت کرنے لگی اور انہوں نے اس معاہدہ کو جو رسول کریم میں ہم کے خلاف کیا گیا تھا چاک کر دیا اور آپ اس وادی سے نکل کر باہر آگئے مگر آپ کے بوڑھے چا اور وفادار بیوی ان صدمات کے اثر سے نہ بچ سکے اور کچھ دنوں کے بعد فوت ہو گئے۔ اہل طائف کو تبلیغ اہل مکہ کی بے پروائی کو دیکھ کر آپ نے عرب کے دوسرے شہروں کی طرف توجہ کی اور طائف کے لوگوں کو خدائے واحد کی پرستش کی دعوت دینے کے لئے تشریف لے گئے۔ طائف مکہ سے ۶۰ میل کے فاصلہ پر ایک پرانا شہر ہے ۔ اس شہر کے لوگوں کو جب آپ نے خدا کا کلام سنایا تو وہ مکہ والوں سے بھی زیادہ ظالم ثابت ہوئے پہلے انہوں نے گالیاں دیں پھر کہا کہ شہر سے نکل جاویں ۔ جب آپ واپس آرہے تھے تو بد معاشوں اور کتوں کو آپکے پیچھے لگادیا پتھر پر پتھر چاروں طرف سے آپ پر پڑتے اور کتے پیچھے دوڑتے تھے سر سے پاؤں تک آپ خون سے تربہ تر تھے۔ مگر اُس ز تھے۔ مگر اُس وقت ان ظالموں کی نسبت جو خیالات آپ کے دل میں موجزن تھے وہ ان الفاظ سے ظاہر ہیں جو اس سنگساری کے وقت آپ کی زبان پر جاری تھے آپ خون اپنے جسم سے پونچھتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ اے خدا! ان لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ میں جو کچھ ان لوگوں کو کہتا ہوں سچ اور درست ہے اور یہ جو کچھ کر رہے ہیں اچھا سمجھ کر کر رہے ہیں اس لئے تو ان پر ناراض نہ ہو اور ان پر عذاب نازل نہ کر بلکہ انکو سچائی کے قبول کرنے کی توفیق دے ۔ تکلیف کے وقت میں کیسے محبت سے بھرے ہوئے الفاظ کہے گئے ہیں کیا ان سے بڑھ کر ہمد ردی کی مثال کہیں مل سکتی ہے؟ حج کے موقع پر اہل مدینہ کا تعلیم حاصل کرنا جا چھپا نہیں رہتا ۔ آپ کی تعلیم کی خبریں باہر مشہور ہوئیں اور یثرب