انوارالعلوم (جلد 8) — Page 528
انوار العلوم جلد ۸ ۵۲۸ دورہ یورپ ایک ہی حکومت نہیں ہے بلکہ اور بھی ہیں اور جوں جوں ریکروٹنگ پر زور دیا جانا شروع ہوا ان لوگوں کے دلوں میں یہ خیال بڑھتا گیا کہ جرمن کی حکومت انگریزوں سے زیادہ زبردست ہے اور یہ کہ ہندوستان ایسا کمزور نہیں ہے اس وقت انگلستان اپنے بچاؤ کے لئے اس کی مدد کا محتاج ہے۔ جنگ سے پہلے لوگ اس قدر اخبار پڑھنے کے عادی نہ تھے لیکن جب ہر قصبہ سے لوگ جنگ پر جانے شروع ہوئے تو ان کے عزیزوں رشتہ داروں نے قدر تا اخباروں کا مطالعہ شروع کیا۔ تاکہ ان کو جنگ کے حالات معلوم ہوتے رہیں اور دل کو ایک حد تک تسلی رہے۔ اس اخباری مطالعہ سے ان کی عام علمیت میں بھی اضافہ ہوا مگر جنگی حالات کے نقصانات کے حالات پڑھ کر اور یہ دیکھ کر کہ سب طرف جرمنی کا ہی شور ہے ان کے دلوں میں یہ خیال اور بھی مضبوط ہو گیا کہ انگریزی حکومت ایسی مضبوط نہیں ہے جیسی کہ وہ سمجھتے تھے بلکہ ان کے توہمات نے جرمنی کی طاقت کے ایسے نقشے کھینچ دیئے کہ ان کو سن کر انسان حیران ہو جاتا ہے۔ پھر ان اخباروں کے۔ ساتھ ساتھ وہ قومی آزادی کے مضمون پڑھتے رہے جو اخباروں میں چھپتے تھے اور اس سے ان کی سیاسی دلچسپی ترقی کر گئی۔ عوام الناس پر تو یہ اثر پڑا۔ تعلیم یافتہ طبقہ پر جنگ کا یہ اثر پڑا کہ جنگ کے دوران میں اس مسئلہ پر خاص طور پر زور دیا گیا کہ کسی حکومت کو حق نہیں کہ وہ کسی ملک کی آبادی کی مرضی کے خلاف اس پر حکومت کرے اور اس پر اس قدر زور دیا گیا کہ یہ اصل ایک ازلی مذہبی اصل کی طرح مقدس ہو گیا۔ ہندوستان کے بعض ہو شیار سیاسی لیڈروں نے خوب پھیلا پھیلا کر اس اصل کو شائع کیا اور اس موقع کا انتظار بڑے شوق سے کرنے لگے جبکہ اس اصل کو استعمال میں لایا جائے گا۔ خلاصہ یہ کہ جنگ کے دوران میں ہندوستان کا سیاسی مطلع بالکل بدل گیا اور دوسرے طبعی حالات سے مل کر اس نے ہندوستان میں ایک ایسا تغیر پیدا کر دیا ہے کہ انسان اس کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ اس تغیر نے لوگوں کے اند ر سلف گورنمنٹ کی ایک پوشیدہ خواہش پیدا کردی جس کے اُبھرنے کے لئے کسی تحریک کی بھی ضرورت تھی۔ جنگ کے ختم ہوتے ہی ایسے سامان پیدا ہونے لگے جن سے کہ جنگ کے بعد کی حالت ایک یہ تحریک بھی پیا ہوگئی۔ جنگ کے بعد لاکھوں آدمی جو جنگی کاموں پر مقرر تھے فارغ ہو گئے اور ان کو اپنے گھروں میں واپس آکر کام نہ ملے جن سے ان کا ایسا گزارہ ہو سکتا جس کے اب وہ عادی ہو چکے تھے۔ دوسرے ریکروٹنگ کے وقت لوگوں کو بہت