انوارالعلوم (جلد 8) — Page 19
انوار العلوم جلد ۸ ۱۹ بھائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا؟ نوٹ ۔ گو ہمیں مہر محمد خان کے متعلق کسی تحقیق کرنے کے لئے نہیں کہا گیا تھا مہر محمد خاں کا ذکر اور استخانہ نے نے ان کو صرف بطور شاہد کے پیش کیا تھا لیکن ان کے بیان اور شہادات سے ہم کو یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی بہائی مذہب کے مصدق ہیں اور علمی صاحب کے ساتھ مل کر ان کی کارروائی میں مدد گار رہے ہیں لیکن چونکہ ہم نے ان کے متعلق بطور ملزم کے تحقیق نہیں کی اس لئے اپنی کوئی قطعی رائے نہیں پیش کر سکتے۔ لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے متعلق بھی مناسب کار روائی ہونی چاہئے ۔ یہ ممکن ہے کہ ان کی حالت ابھی تک قابل اصلاح ہو ۔ مرزا بشیر احمد بقلم خود محمد صادق - عبد الرحمن مصری - محمد شریف - اب میں ان کے بیانات سناتا ہوں ۔ مولوی محفوظ الحق علمی کا بیان سنتے وقت یہ بھی خیال رکھیں کہ پہلے پہلے کیا بیان دیا ہے اور بعد میں کیا بتایا ہے - نیز دس سوالوں کا جس طرح جواب دیا گیا ہے اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ کیسی نیک نیتی سے دیا گیا ہے۔ آگے جرح میں بالکل اس کے خلاف ہو جاتا ہے ۔ بیان یہ ہے ۔ بیان محفوظ الحق میں یہ عرض کر سکتا ہوں۔ اس کے متعلق بعض کتابیں ماسٹر نواب دین صاحب کے ذریعہ مجھے ملی ہیں جو بہائی مذہب کے متعلق ہیں۔ ان کے بعض حصے مجھے پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ اور بعض مکمل طور پر پڑھی ہیں۔ میں سلسلہ کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کرتا اور حضرت صاحب کو منجانب اللہ راستباز سمجھتا ہوں جیسا کہ پہلے سمجھتا تھا۔ اس سلسلہ میں ضرور بعض دوستوں سے اس قسم کی گفتگو ہوتی رہی ہے بلکہ بعض علماء سے بھی خود علمی طور پر اس کے متعلق تذکرہ کرتا رہا ہوں۔ اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے طور پر میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھتے ہوئے بھی بعض امور میرے ذہن میں آئے ہیں جن کے متعلق میں خود کئی دفعہ حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی خدمت میں عرض کرنے کا ارادہ کرتا تھا لیکن ابھی تک کوئی موقع پیش نہیں آیا ۔ سوال اول کا جواب:- میں بالکل سچ کہتا ہوں جو کتابیں میں نے اس وقت تک پڑھی ہیں اگر ان میں جو واقعات ہیں وہ سچ ہیں تو بہاء اللہ کو مفتری نہیں کہتا اور اس کے ساتھ ہی حضرت صاحب کو بھی مفتری نہیں کہتا۔