انوارالعلوم (جلد 8) — Page 490
انوار العلوم جلد ۸ ۹۰م دورہ یورپ ۔ اسلام جمہوریت کی تعلیم دیتا ہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ یو ر ہولی نس اتحاد ہند کے کام میں ہر قسم کی مدد کریں گے ۔ ہندوستان کا اتحاد ایسا ضروری مسئلہ ہے کہ اس کی ساری ترقی اور بہودی اس سے وابستہ ہے۔ اور ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ دن جلد آوے کہ ہندوستان دنیا کی آزاد اقوام میں اپنی اصلی جگہ کو حاصل کرلے۔ ہم جناب کی اس تکلیف فرمائی کے لئے شکر گزار ہیں کہ یہاں ہمارے درمیان تشریف لائے۔ آخر میں ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اسلام کا حافظ و ناصر ہو اور جناب کے نقش قدم کو اپنے رحم سے بے خطا صراط مستقیم کی طرف لے جائے۔ ایڈریس کا جواب از حضرت خلیفة المسیح الثانی برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ مجھے انگریزی میں بولنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے انگریزی میں بولنے کی اس سفر میں کوشش کی ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ میرے مخاطب ہندوستانی طلباء ہیں میں اس ایڈریس کا جواب اردو میں دوں گا اور ایسے لوگوں کے لئے جو اردو نہیں سمجھ سکتے خواہ وہ چند ہی ہوں عزیزی چودھری ظفر اللہ خاں صاحب انگریزی میں میرے جواب کا خلاصہ سنادیں گے ۔ جو خواہشات آپ نے اس ایڈریس میں بیان کی ہیں میں انہیں سن کر بہت خوش ہوا۔ ان کی روح کے ساتھ مجھ مجھ کو ہمدردی ہے اور میں آپ سے اتفاق رکھتا ہوں۔ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اگر کوئی شخص تعصب سے پاک ہو کر عقل سے کام لے تو اس کی فطرت اسے مجبور کرے گی کہ وہ اسلام کو قبول کرے ۔ اسلام گل دنیا کے لئے آیا ہے اور وہی عالمگیر مذہب ہے ۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو عقل اور قوت فیصلہ اسی لئے دی ہے کہ اگر وہ اس سے کام لے تو وہ ہدایت کو پالیتا ہے اور اگر اس سے دور بھی چلا گیا ہو تو اتنا دور نہیں ہو جاتا کہ اس کی اصلاح نا ممکن ہو بشر طیکہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوتوں کو بے کار اور معطل نہ چھوڑ دے ۔ یاد رکھو جو بچے طور پر کوشش کرتا ہے وہ مقصد کو پالیتا ہے اور راستہ سے بھٹک جانے کے باوجو د بھی واپس