انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 16

انوار العلوم جلد ۸ انشراح ہو پڑھی جاسکتی ہے۔ 14 بهائی فتنه انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟ (۹) یہ ثابت نہیں ہوا۔ لیکن مولوی صاحب اتنا مانتے ہیں کہ وہ بعض بہائیوں سے ملتے رہے ہیں اور حشمت اللہ آگرہ والے کا ان کو ایک خط بھی آیا تھا۔ کتا بیں منگوانے کے متعلق ہم نے زیادہ تحقیق کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ شاہدوں کے بیان میں ذکر آیا ہے مگر مولوی صاحب خود انکار کرتے ہیں۔ (۱۰) کسی خاص نئے طریقہ کا پتہ نہیں چلا اور نہ اس کی زیادہ تحقیق کی گئی۔ نمبردار خلاصتہ جواب دینے کے بعد ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر غور کیا جائے الزامات کا خلاصہ تو مذکورہ بالا دس الزامات کا توند کوره بالادس الزامات کا خلاصہ یہ دو باتیں ہیں۔ اول - آیا مولوی صاحب نے عام معروف مسلمہ احمدی عقائد سے انحراف یا تبدیلی کر کے بہائی عقائد اور مذہب کو اختیار کر لیا ہے۔ دوم - آیا مولوی صاحب نے اس امر میں اپنا رویہ ایسا رکھا ہے کہ جس کو مجرمانہ اخفاء کہا جا سکے اور جو ایک سازش اور خفیہ زہر پھیلانے اور فتنہ پیدا کرنے کا حکم رکھتا ہو ۔ امبر اول بالبداہت ثابت ہے۔ مولوی صاحب اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ گواہوں کی شہادت اس کی مثبت ہے ۔ نمونہ مولوی صاحب کے بیانات سے مندرجہ ذیل فقرات پیش کئے جاسکتے ہیں ۔ عقائد اسلامیہ سے انحراف (الف) میں بہاء اللہ کو صادق سمجھتا ہوں۔ (ب) ان کا دعوئی موعود گل ادیان ہونے کا ہے ۔ (ج) میں ان کو مسیح موعود مانتا ہوں بلکہ موعود کل ادیان - (ح) مجھے بہائی مذہب سے کوئی اصولی اختلاف نہیں۔ (خ) میں بھائی ہوں۔ (و) میں باب کو مہدی معہود مانتا ہوں۔ (3) میں بہاء اللہ کو مرزا صاحب سے افضل سمجھتا ہوں (ر) اگر مجھے کوئی ہدایت شوقی کی طرف سے آوے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی طرف سے بھی اور وہ دونوں حکمرا جائیں تو میں شوقی صاحب کی ہدایت کو ترجیح دوں گا۔