انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 469

انوار العلوم جلد ۸ دورہ یورپ چوہدری ظفر اللہ خانصاحب بیرسٹرایٹ لاء کی کابل جانے پر آمادگی میں نهایت خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ بغیر اس تجویز کے علم کے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے اپنے نام کو اس لئے پیش کیا ہے اور لکھا ہے کہ صرف نام دینے کے لئے ایسا نہیں کرتا بلکہ پورا غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچاہوں کہ مجھے اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئیے ۔ ۔ حضرت خلیفۃ المسیح کی دلی تڑپ افسوس کہ میری ذمہ داریاں مجھے اجازت نہیں دیتیں اور نہ میری کوئی بالغ اولاد ہی ہے کہ وہ میری ولی تڑپ کو پورا کرے۔ اس لئے میں خون دل پی کر خاموش ہوں ۔ اور چونکہ کسی کو دل کھول کر دکھایا نہیں جاسکتا اس لئے اپنی حالت کا اظہار بھی نہیں کر سکتا ورنہ خدا شاہد ہے اس کی راہ میں مرنے کی خواہش میں مرا ہر ذرہ تن جھک رہا ہے التجا ہو کر اے عزیزو! اب وقت تنگ ہے اور میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں۔ طبیعت میری ابھی تک بیمار ہے۔ اسہال اور پیچش سے آرام نہیں کھانسی بھی شروع ہے۔ مگر میں اپنے رب کے ہاتھ میں ہوں اور آپ کو بھی اسی کے سپرد کرتا ہوں۔ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد (الفضل ۴ ۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء)