انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 11

انوار العلوم جلد ۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 11 مائی فتنہ انگیزوں کا راز کیو غمر فاش ہوا؟ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ۔ بہائی فتنہ انگیزوں کار از کیونکر فاش ہوا؟ ( فرموده ۱۸۔ مارچ ۱۹۲۴ء بعد نماز عصر بمقام مسجد اقصیٰ قادیان) سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- بابیوں کے راز کا انکشاف میں نے اس وقت !! وقت اپنی جماعت کے احباب کو ایک خاص غرض کے لئے بلایا ہے ۔ وہ غرض مختصراً یہ ہے کہ چند دن گزرے ہیں جبکہ میں تبدیلی آب و ہوا کے بعد قادیان آیا تو مجھے ایک شخص نے رپورٹ دی کہ قادیان میں بعض آدمی ایسے ہیں جو ظاہر میں اپنے آپ کو ہماری : آپ کو ہماری جماعت میں شامل کئے ہوئے ہیں لیکن ان کے دل اور ان کی توجہات در حقیقت ہمارے غیروں اور مخالفوں کے ساتھ ہیں۔ وہ یہاں ہمارے کہلا کر ہمارے کام میں کام میں شریک ہو کر ہماری جماعت کا پردہ اوڑھ کر ہمارے دوست بن کر ہماری اطاعت کا ادعا کر کے اور اسلام کا دعوی کر کے در حقیقت اسلام کے خلاف لوگوں کو دعوت دیتے ہیں۔ یہ خبر میرے لئے نہایت حیرت انگیز تھی اور جن کے متعلق یہ بتائی گئی تھی باوجود اس کے کہ ان میں سے ایک کے متعلق قریباً ایک سال سے میرے دل پر انکشاف ہو چکا تھا کہ اس کی روحانی حالت اچھی نہیں ہے اور میں نے بارہا مجالس میں اس کا ذکر بھی کیا تھا کہ احمدیت اس کے دل میں رچی ہوئی نہیں ہے ۔ جب وہ میرے سامنے آتا تو مجھے یہی معلوم ہو تا لیکن باوجود اس کے چونکہ ظاہر میں کوئی بات اس کے متعلق معلوم نہ تھی اور اس ہمدردی کی وجہ سے جو مرشد کو اپنے مرید سے ہوتی ہے جس کے باعث قدرتی طور پر اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے مرید پر الزام نہ آئے میں نے اطلاع دینے والے پر جرح کر کے اس الزام کو دور کرنا چاہا۔ لیکن جوں جوں جرح