انوارالعلوم (جلد 8) — Page 421
انوار العلوم جلده ۴۲۱ دورہ یورپ اغراض سفر کی اہمیت و مشکلات پورٹ سعید کے قریب جہاز سے حضرت خلیفة المسیح الثانی کا دوسرا مکتوب گرامی ( تحریر فرموده ۲۸ جولائی ۱۹۲۴ء) أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ برادران جماعت احمدیہ ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ - حَفِظَكُمُ اللَّهُ عَنْ كُلِّ شَةٍ وَنَصَرَكُمُ اللَّهُ فِي كُلِّ مَوْطِنٍ وَزَادَكُمْ مَجْدًا وَكَثَرَكُمْ عَدَدًا مَا زِلْتُمْ تَحْتَ ظِلِّ حَمَايَتِهِ وَشَمْسٍ عَنَايَتِهِ - افرا تفری میں سفر کی تیاری آج ہمیں قادیان سے چلے چودہ (۱۴) دن ہو۔ ہو گئے ہیں یعنی پورے دو ہفتے گزر چکے ہیں ۔ مگر ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ہم کس حال میں ہیں ۔ جس افراتفری میں اس سفر کی تیاری ہوئی ہے شاید اس کی مثال پہلے دنیا میں نہ ملتی ہو۔ چھ ہزار میل کا سفر اور صدیوں کی تبلیغ کے لئے سکیم بنانے کی تجویز اور حالت یہ ہے کہ سفر کے شروع ہونے تک کسی بات کے سوچنے کا موقع نہیں ملا۔ مذاہب کانفرنس کے